روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے بھاری رقم نکلوائی گئی؟ اسٹیٹ بینک نے تردید کردی
175 ملکوں میں بسے پاکستانیوں نے 3 لاکھ 88 ہزار 494 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 3 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائے

اسٹیٹ بینک نے سوشل میڈیا پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے رقوم نکلوائے جانے کی خبروں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آر ڈی اے کھاتوں سے غیرمعمولی رقوم نکلوانے کے شواہد نہیں ملے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس سے بھاری رقوم نکوانے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ روشن پاکستان ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے رقوم نکلوانے کی افواہیں ہیں اس میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے
کے سی سی آئی کا گورنر اسٹیٹ بینک پر شرح سود میں اضافہ واپس لینے پر زور
اسٹیٹ بینک نے نئی مالیاتی پالیسی کا اعلان کردیا ، شرح سود میں 2.5 فیصد اضافہ
#SBP rebuts fake news on social media about large withdrawals from #RoshanDigitalAccount and slowdown in inflows. So far in April, inflows are very strong at around $86 mn & there are no abnormal outflows. Total inflows have now surpassed $4bn.
— SBP (@StateBank_Pak) April 11, 2022
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صرف اپریل میں پاکستان میں مزید 86 ملین ڈالرز کی ترسیلاتِ زر جمع کرائی گئیں جبکہ رواں مالی سال کے دوران کل ترسیلاتِ زر 4 ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہیں، اکاؤنٹ سے کوئی غیر معمولی اخراج نہیں ہوا جبکہ اس کے ساتھ ہی اکاؤنٹ کے ڈپازٹ 4 بلین ڈالر سے تجاوز کر چکے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مارچ 2022 کے اعداد کے مطابق دنیا کے 175 ملکوں میں بسے پاکستانیوں نے 3 لاکھ 88 ہزار 494 روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں 3 ارب 92 کروڑ 20 لاکھ ڈالر جمع کرائے تھے جب کہ اپریل کے 8 کروڑ 60 لاکھ ڈالر شامل کرلینے کے بعد آر ڈی اے کھاتوں کا بیلنس 4 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک نے ستمبر 2020 میں دنیا بھر میں بسے ہم وطنوں کو پاکستان میں بینکاری خدمات فراہم کرنےکے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کا اغاز کیا تھا جسے بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے پسند کیا گیا۔









