خارجہ محاذ کے بجائے وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر کام جاری، لنک ڈاؤن
وزارت خارجہ کی ویب سائٹ صبح سے ڈاؤن ہے، ویب پیج پر لکھا ہے کہ کام ہورہا ہے، تجزیہ کاروں نے کہا کہ حکومت ویب سائٹ کے بجائے دفتر میں کام کرے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ ڈاؤن ہوگئی ہے، ویب سائٹ کھولنے پر لکھا ہوا آ رہا ہے کہ ویب سائٹ پر کام جاری ہے۔

وزارت خارجہ کی ویب سائٹ mofa.gov.pk ہے جس پر پچھلے کئی گھنٹوں سے کام جاری ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں نے کہا کہ نئی حکومت کی قابلیت کا اندازہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
نیشنل بینک پر سائبر اٹیک، تمام سروسز معطل
ایف ائی اے کے 96 ہزار سائبر ہراسگی کیسز، وزیراعظم حل کی تلاش میں
حکومت قائم ہوتے ہی خارجہ محاذ پر اگر کوئی پیش رفت ہونا تھی تو یہ ہوئی کہ وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر کام شروع کر دیا گیا۔
تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جو کام خارجہ تعلقات کے حوالے سے کرنا تھا، سفیروں اور باقی سفارتکاروں سے ملاقاتیں کرنا تھیں، اس کے بجائے ویب سائٹ پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔
دفتر خارجہ کی ویب سائٹ ڈاؤن ہے، نئے وزیر خارجہ کا اعلان اب تک نہیں کیا جا سکا ہے۔
تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ وزیر خارجہ کے نام کا اعلان بے شک بعد میں ہو جاتا لیکن ویب سائٹ تو ڈاؤن نہ ہوتی۔









