متھیرا کے نئے انداز نے مداحوں کو حیران کردیا
متھیرا نے سرمئی دوپٹے اور قمیص کے ساتھ سیاہ پلازو پہنا،مداحوں کی جانب سے متھیرا کے لباس کی تعریف

بے باک لباس اور خیالات کے باعث خبروں کی زینت اور تنقید کا نشانہ بننے والی اداکارہ متھیرا نے اس مرتبہ اپنے مداحوں کو حیران کردیا۔
متھیرا نے شاید رمضا ن المبارک کی مناسبت سے شلوار قمیض زیب تن کرلیا۔صارفین کی جانب سے ان کے نئے انداز کو خوب پسند کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ایرن ہالینڈ کے ٹوئٹ پر پاکستانی صارف کا عجیب و غریب تبصرہ
رنبیر اور عالیہ کی شادی میں سات کے بجائے چار پھیرے لئے
متھیرا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصاویر اپ لوڈ کی ہیں جن میں انہوں نے سرمئی قمیض اور دوپٹے کے ساتھ سیاہ رنگ کا پلازو پہن رکھا ہے۔ ٹی وی شوز کی میزبان نے انسٹاگرام پوسٹ پر یہ شعر بھی لکھا ہے”محبت کھیل قسمت کا ہے،یوسف نام رکھنے سے زلیخا مل نہیں جاتی “۔
View this post on Instagram
اداکارہ کے اس انداز کو ان کے مداح بے حد سراہا رہے ہیں ۔صارفین نے ان کی پوسٹ پر کافی دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔









