بھارتی فن کار نے کپتان بابر اعظم کو دلہا بنادیا
آکاش ننجانی نے بابر اعظم کی تصویر بنائی جس میں انہیں بھارتی دلہا دکھایا گیا ہے، اس سے قبل انہوں نے کٹر کی مدد سے پیپر پر عمران خان اور علی محمد خان کی تصاویر بنائی تھیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کے مداح بھارتی فنکار نے انہیں دولہا بنادیا۔بھارتی مداح کی وڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا جارہا ہے۔
بھارت کے نوجوان فنکار آکاش ننجانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک وڈیو شیئرکی ہے جس میں انہوں نے سرخ کلر پینسل کی مدد سے kptan بابراعظم کی تصویر بنائی ہے جس میں انہوں نے بھارتی دلہا کے روپ میں دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
متھیرا کے نئے انداز نے مداحوں کو حیران کردیا
رنبیر اور عالیہ کی شادی میں سات کے بجائے چار پھیرے لئے
View this post on Instagram
اس قبل آکاش ننجانی نے پاکستان کی قومی اسمبلی میں سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پیپر کٹر کی مدد سے کاغذ پر عمران خان اور سابق وزیر مملکت علی محمدخان کی تصویر بھی بناکر اس کی وڈیو انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی تھی۔
View this post on Instagram
وڈیو کے پس منظر میں علی محمد خان کی قومی اسمبلی میں کی گئی آخری تقریر بھی سنائی دے رہی تھی۔ نوجوان مصور کی جانب سے بنائی گئی اس وڈیو کو اب تک 86 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔









