ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کیخلاف بینکرز کا ملک گیر احتجاج

اسلام آباد،فیصل آباد، عارف والا، حیدرآباد،میرپور خاص اور پارا چنار سمیت کئی شہروں میں بینکوں کے ملازمین کے مظاہرے، ہفتے کی چھٹی بحال کرانے کیلیے سوشل میڈیا پر بھی مہم جاری

بیکنگ سیکٹر کے ملازمین ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کردیا۔ بینکنگ سیکٹر کے ملازمین  نے اسلام آباد ،فیصل آباد  اور حیدرآ باد،عارف والا، پارا چنار سمیت کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔

ہفتے کی چھٹی بحال کرانے کیلیے سوشل میڈیا پر بھی مہم شروع کردی گئی ہے۔اس حوالے سے ہیش ٹیگ # ہفتے کی چھٹی بحال کرو، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔

یہ بھی پڑھیے

مفتاح اسماعیل  پی ٹی آئی کے روشن ڈیجیٹل پروگرام کے معترف

مالی سال 22 میں جولائی تا فروری لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 7.8 فیصد اضافہ

ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف  آج  اسلام آباد کے ڈی چوک میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔ بینکنگ سیکٹر کے ملازمین پلے کارڈز اٹھاکر ڈی چوک میں جمع ہوگئے اور حکومتی فیصلے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے نعرے لگائے۔

 

فیصل آباد میں بھی بینکوں کے ملازمین نے پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔اس کے علاوہ عارف والا میں بھی ہفتے کی چھٹی ختم کرنے پر مظاہرہ کیاگیا۔

حیدر آباد میں بھی بینکوں کے ملازمین نے اسٹیٹ بینک کی عمارت کے باہر ہفتے کی چھٹی ختم کرنے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا

 پارا چنار میں بینکوں کے ملازمین نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت کیخلاف نعرے لگائے۔

اس سے قبل جمعے کوکراچی میں  بینکنگ شعبے کے ملازمین کی بڑی تعداد نے آئی آئی چندریگر روڈ پر اسٹیٹ بینک  ہیڈ آفس کے باہر احتجاج کیا تھا اور ہفتے کی چھٹی بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ تحاریر