لیگ اسپنر مشتاق احمد بھی کپتان کی حمایت میں کمربستہ
کراچی کے لوگوں نے بڑے جلسے میں کپتان کی حمایت کا اظہار کیا،ہوا میں لہراتے پاکستانی پرچم دیکھ کر خوشی ہوئی جو سیاسی جلسوں میں کم ہی دیکھنے کو ملتے ہے، سابق لیگ اسپنر
سابق لیگ اسپنر اور ورلڈکپ 1992 کی فاتح ٹیم کے رکن مشتا ق احمد ایک مرتبہ پھر سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں بول پڑے۔
مشتاق احمد نے ٹوئٹرپر تحریک انصاف کے کراچی جلسے کی تصویر شیئرکردی۔
یہ بھی پڑھیے
ایڈم زمپا بھی عمران خان کے پرستار نکلے
شاہد آفریدی کا پاک فوج کو خراج تحسین
مشتاق احمد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کراچی کے لوگوں نے بڑے جلسے میں کپتان کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ہوا میں لہراتے پاکستانی پرچم دیکھ کر خوشی ہوئی جو سیاسی جلسوں میں کم ہی دیکھنے کو ملتے ہے۔
Massive gathering at #KarachiJalsa People of Karachi showed their support for Kaptaan. Happy to see Pakistan flags waving in the air which rare to see in political gatherings.#BehindYouSkipper @ImranKhanPTI pic.twitter.com/K0Fo3ylxiA
— Mushtaq Ahmed (@Mushy_online) April 16, 2022
اس سے قبل بھی مشتاق احمد اپنے سابق کپتان کی حمایت کرتے آئے ہیں۔ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد عمران خان کی وزیراعظم سے بے دخلی کے بعد بھی مشتاق احمد نے عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں عمران خان اور اپنی 92ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کی تصویر ٹوئٹ کی تھی۔ جس عمران خان فاتحانہ انداز میں نظرآرہے تھے جبکہ عقب میں مشتاق احمد نظر آرہے تھے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ کپتان! ہمیشہ آپ کے پیچھے ہوں، اللہ پاکستان پر رحم کرے۔