روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں مزید 6 بینک شامل، تعداد 14 ہوگئی

اسٹیٹ بینک کی طرف سے شروع ہونے والے پراجیکٹ میں جے ایس بینک بھی شامل ہوگیا، اسٹیٹ بینک اوورسیز پاکستانیوں کا مشکور۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے گورنر اسٹیٹ بینک اور دیگر حکام کی تصویر شیئر کر کے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا اقدام مزید مضبوط ہو رہا ہے، کئی مزید بینکس اس میں شامل ہو رہے ہیں۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ 8 بینکوں سے شروع ہوا تھا اور اب اس پروگرام میں شامل ہونے والی بینکوں کی تعداد 14 ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

چھ دن کام کرنے کا فیصلہ معیشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا، نیوز 360 کا سروے

اسٹیٹ بینک کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پروگرام میں بہت دلچسپی ظاہر کی گئی ہے۔

اس پروگرام میں نیا شامل ہونے والا بینک جہانگیر صدیقی بینک لمیٹڈ المعروف جے ایس بینک ہے۔

متعلقہ تحاریر