طارق فاطمی کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف کا پہلا یوٹرن

گزشتہ روز ہی انہیں مشیر مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا، وہ معاون خصوصی کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔

طارق فاطمی سے مشیر برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے، گزشتہ روز ہی انہیں خارجہ امور کا مشیر مقرر کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

طارق فاطمی سے خارجہ امور کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے لیکن وہ معاون خصوصی برقرار رہیں گے، ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے

سابق وزیر خزانہ نے نئی حکومت کی معاشی ٹیم کو آئینہ دکھا دیا

 بلدیہ عظمیٰ کراچی، من پسند ٹھیکیدار کو ادائیگی نہ کرنے پر مشیر مالیات برطرف

خیال رہے کہ طارق فاطمی سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاون خصوصی کے طور پر بھی فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

طارق فاطمی 35 سال سے زائد عرصے تک سفارتکار رہے، انہوں نے دو مرتبہ ماسکو، نیویارک، دو بار واشنگٹن اور بیجنگ سمیت بیرون ملک پاکستان کے سفارتی مشنز میں مختلف ذمہ داریاں ادا کیں۔

طارق فاطمی کو ڈان لیکس معاملے پر 2016 میں مشیر خارجہ امور کے عہدے سے برطرف کیا گیا تھا۔

متعلقہ تحاریر