بہت جلد سندھ میں اساتذہ کو ڈاکٹرز جیسا بلند  مقام ملے گا، شہزاد رائے

بی ایڈ (آنرز) کے حامل  اساتذہ لائسنسنگ کا سخت امتحان دیکر گریڈ 16میں سرکاری اساتذہ کے طور پر شامل ہوسکیں گے، سماجی رہنما

سماجی رہنما اور گلوکار شہزاد رائے نے سندھ کے اساتذہ کامعیار زندگی بلند ہونے کی خوشخبری سنادی۔ کہتے ہیں بہت جلد سندھ میں اساتذہ کو ڈاکٹرز جیسا بلند  مقام ملے گا۔

شہزاد رائے نے سندھ ٹیچنگ لائسنس  ٹیسٹ سے متعلق خبر شیئرکرتے ہوئے سندھ حکومت کے فیصلے پر خوشی کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے

ہائی کورٹ کا سندھ حکومت کو جے ایس ٹیچر بھرتی کرنے کا حکم

لڑکیوں کی تعلیم کا مناسب انتظام کیا جائے،مفتی تقی عثمانی کا افغان طالبان کو خط

شہزاد رائے نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ بہت جلد سندھ میں اساتذہ کو ڈاکٹرز جیسا بلند  مقام ملے گا! بی ایڈ (آنرز)  کے حامل  اساتذہ لائسنسنگ کا سخت امتحان دیں گے اور کلیئر ہونے کے بعد انہیں گریڈ 16 میں سرکاری اساتذہ کے طور پر شامل کیا جائے گا۔

انہوں نے لکھا کہ  اب بی ایڈ  پروگرامز پر دباؤ  ہوگا کہ وہ اپنا تعلیمی معیار بلند کریں،تاکہ ان کے گریجویٹس  میں لائسنسنگ کا  امتحان پاس کرنے کی صلاحیتیں  پیدا ہوسکیں ۔

انہوں نے لکھا کہ دوربین پی کے  کراچی میں اپنے غیرمعمولی بی ایڈ پروگرام کے ساتھ پہلے سے ہی آگے بڑھ رہا ہے، انہوں نے صوبائی وزیرتعلیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اصلاحات مکمل طور پر سردار شاہ کے وژن کی مرہون منت ہے۔

متعلقہ تحاریر