ثروت گیلانی کی شوہر فہد مرزا کو رومانی انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
میرے دل کے سب سے پیارے حصے کو سالگرہ مبارک ہو! آپ کی وجہ سے بہت سارے لوگ روزانہ بہتر محسوس کرتے ہیں، اداکارہ

اداکارہ ثروت گیلانی اور فہد مرزا کی جوڑی کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور کامیاب ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے۔دونوں میاں بیوی وقتاً فوقتاًسوشل میڈیا پر ایک دوسرے کیلیےمحبت بھرے جذبات کا اظہار کرتے رہتے ہیں۔
اداکارہ ثروت گیلانی نے گزشتہ روز فہد مرزا کی سالگرہ کے موقع پر ان کی دل کی گہرائیوں نے مبارکباد دی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
ماریہ بی کا عید الفطر پر اپنے صارفین کیلیے خاص تحفے کا اعلان
اداکارہ سونیا حسین سحری میں کیا کچھ کھاتی ہیں؟
اداکارہ نے اپنی اور فہد مرزا کی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کیں جس میں فہد مرزا ان کے کندھے پر ہاتھ رکھے مسکرا رہے ہیں۔
View this post on Instagram
ثروت گیلانی نے لکھا کہ میرے دل کے سب سے پیارے حصے کو سالگرہ مبارک ہو! آپ کی وجہ سے بہت سارے لوگ روزانہ بہتر محسوس کرتے ہیں۔ اداکارہ نے اپنے شوہر کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔









