افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی نجیب ترکئی انتقال کر گئے۔

افغان کرکٹ ٹیم کے اوپنر اور معروف کھلاڑی نجیب ترکئی افغانستان کے شہر جلال آباد میں خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگئے تھے۔ انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ سر پر گہری چوٹیں آنے کی وجہ سے وہ کومہ میں تھے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے نجیب ترکئی جاں بحق ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اوپنر نجیب ترکئی نے ایک ون ڈے اور 12 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں افغان ٹیم کی نمائندگی کی۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 21 کی اوسط 258 رنز اسکور کر رکھے ہیں۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے