مفتاح اسماعیل ٹیکس کلیکشن میں اضافے پر ایف بی آر کے معترف

شوکت ترین کا کارکردگی میں بہتری کےباوجود چیئرمین کو ہٹانے کا شکوہ، سابقہ حکومت کی تعریف پر فواد چوہدری کا شکریہ، پی ٹی آئی کی پالیسیاں نہیں، ایف بی آر کی ٹیم اچھی ہے، وزیرخزانہ

وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل  ٹیکس کلیکشن میں اضافے سے متعلق ایف بی آر کی کارکردگی  کے گن گانے لگے۔

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین  نے ایف بی آر کی کارکردگی میں بہتری کے باوجود چیئرمین کوہٹانے کا شکوہ کیا تو فواد چوہدری نے سابق حکومت کے اقدامات کی تعریف پر مفتاح اسماعیل کا شکریہ اداکیا تاہم مفتاح اسماعیل نے ٹیکس کلیکشن میں اضافی کو پی ٹی آئی حکومت کی پالیسیز کے بجائے ایف بی آر کی ٹیم کی کاکردگی کا نتیجہ قرار دیدیا۔

یہ بھی پڑھیے

بڑے ٹیکس ریلیف کے باوجود ایف بی آر کے محاصل میں 28.6 فیصد اضافہ

اسٹاک مارکیٹ :کمپنیوں نے 9ماہ کا سب سے زیادہ822ارب روپے کا منافع کمایا

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ  فیڈل بورڈ آف ریونیو(  ایف بی آر)نے رواں مالی سال اپریل تک 28.7فیصداضافے کے ساتھ 51کھرب روپےسےزائدکا ٹیکس جمع کر لیا ہے  جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے دوران 39.8کھرب روپےٹیکس جمع ہواتھا۔

مفتاح اسماعیل کے  مطابق رواں مالی سال اپریل تک30.13فیصد اضافے کے ساتھ  264 ارب روپے  کے ٹیکس ریفنڈ کیےگئے جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 203ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ کیے گئے تھے۔انہوں نے لکھا کہ ایف بی آر کی ٹیم تعریف کی مستحق ہے۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے درآمدات میں اضافے کو  ٹیکس کلیکشن میں اضافےکی بڑی وجہ قراردیتے ہوئے لکھا  کہ درآمدی مرحلے پر سیلز ٹیکس میں 58 فیصد اضافہ ہوا جبکہ مقامی اشیا کے لیے اس میں 2 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔انہوں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ پالیسیوں اور ٹولز کے صحیح امتزاج کے ساتھ یہ ٹیم اور بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔

وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کےٹوئٹ پرسابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مفتاح بھائی! ایف بی آر نے اچھا کام کیا تو چیئرمین کو نہ ہٹاتے۔واضح رہے کہ شہبازحکومت نےآتے ہی  پی ٹی آئی حکومت کے تعینات کردہ چیئرمین ایف بی آر ڈاکٹر اشفاق احمد کو  ہٹاکر محمد عاصم احمد کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا تھا۔

دوسری جانب سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے  سابقہ حکومت کو سراہنے پر مفتاح اسماعیل کا شکریہ اداکیا اور ساتھ میں امپورٹڈ حکومت  نامنظور کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

فواد چوہدری کے ٹوئٹ کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ چوہدری صاحب آپ جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے دور میں  ٹیکس ٹو جی ڈی پی کبھی بھی 11.1 فیصد کی سطح پر نہیں پہنچا  جبکہ ن لیگ نے اس ہدف کو حاصل کرکے دکھایا تھا  اور آئندہ مہینوں میں ہم آپ کو دوبارہ ایسا کرکے دکھائیں گے۔

 انہوں نےلکھا کہ پی ٹی آئی دور میں روپے کی قدر میں کمی اور مہنگائی کے باعث ٹیکس کی وصولی میں معمولی اضافہ ہوا ہے، پی ٹی آئی کی پالیسیاں نہیں، ایف بی آر کی ٹیم اچھی ہے۔

متعلقہ تحاریر