محمد حفیظ لاہور کی کشیدہ صورتحال پر سیاستدانوں پر برس پڑے
لاہور کے کسی پٹرول پمپ پر پٹرول دستیاب ہے اور نہ اے ٹی ایمز میں کیش،عام آدمی کو سیاسی فیصلوں کی مشکلات کیوں بھگتنا پڑتی ہیں؟سابق کپتان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے لاہور میں سیاسی کشیدگی کے باعث شہریوں کودرپیش پیش مشکلات کے حوالے سے سیاسی شخصیات پر برس پڑے۔
محمد حفیظ نے وزیر اعظم شہباز شریف،سابق وزیراعظم عمران خان، مریم نواز اور بلاول بھٹو زرداری کومخاطب کیا۔
یہ بھی پڑھیے
فیصلے کا دن آگیا آر یا پار ، عمران خان بمقابلہ اتحادی حکومت
سیاسی کارکنوں کو نا روکیں، نا گرفتار کریں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن
محمد حفیظ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ لاہور کے کسی پٹرول پمپ پر پٹرول دستیاب نہیں اور اے ٹی ایمز پر پیسے بھی نہیں ہیں۔
No Petrol available in any petrol station in Lahore??? No cash available in ATM machines?? Why a common man have to suffer from political decisions. @ImranKhanPTI @CMShehbaz @MaryamNSharif @BBhuttoZardari
— Mohammad Hafeez (@MHafeez22) May 24, 2022
سابق کپتان نے سوال اٹھایا کہ عام آدمی کو سیاسی فیصلوں کی مشکلات کیوں بھگتنا پڑتی ہیں؟۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کا اعلان کیا تھا جس کے باعث لاہور سے اسلام آباد جانے والے راستے رکاوٹیں کھڑی کرکے بندکردیے گئے تھے۔









