اسٹیبلشمنٹ اور اسلحے کی برآمدگی سے متعلق بیان: کیا مریم نواز عوام کو گمراہ کررہی ہیں؟

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مریم نواز صاحبہ بیان دینے سے پہلے تحقیق کرلیا کریں کیونکہ متضاد بیان عوام میں ہنسی کا باعث بنتے ہیں۔

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا لانگ مارچ حکومت نہیں اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہے جبکہ لاہور میں پی ٹی آئی کے رہنما کے گھر سے برآمد ہونے والے اسلحہ سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ اسلحہ گاڑی برآمد ہوا ہے۔

ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اپنی تقاریر میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو میر جعفر اور میر صادق نہیں کہہ رہے تھےبلکہ اسٹیبلشمنٹ کو کہہ کر نشانہ بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

سیاسی کارکنوں کو نا روکیں، نا گرفتار کریں، سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن

حکومت معیشت کے بجائے عمران خان کو کنٹرول کرنے میں مصروف

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ عمران خان نے بھی عدلیہ کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم چلائی اور ججز کے خلاف نازیبا ریمارکس دیئے جب سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی (این اے) کی بحالی کا فیصلہ جاری کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے عمران خان کے عدلیہ مخالف بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا جب سپریم کورٹ (ایس سی) نے قومی اسمبلی کی تحلیل کے حوالے سے سوموٹو لیا تھا اور قومی اسمبلی کی بحالی سے متعلق فیصلہ جاری کیا تھا۔

اسلام آباد لانگ مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا ہے کہ حکومت پی ٹی آئی کے مذموم عزائم سے مکمل طور پر آگاہ ہے ، وزارت داخلہ کے پاس انٹیلی جنس رپورٹس موجود تھیں کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے ملک میں انتشار پھیلانے کے لیے اسلحہ جمع کیا جارہا ہے۔

آج صبح سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا تھا کہ ” لاہور پولیس نے پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں زبیر نیازی اور بجاش نیازی کی گاڑیوں سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔”

انہوں نے مزید لکھا ہے کہ "یہ ہیں ان کے ارادے اور یہ ہے نام نہاد لانگ مارچ کا بدصورت چہرہ ہے۔”

دوسری جانب سی سی پی او لاہور نے پی ٹی آئی لاہور کے عہدیداروں سے برآمد ہونے والے اسلحہ کے حوالے سے بیان دیا ہے کہ پولیس نے چھاپے کے دوران زبیر نیازی اور بجاش نیازی کے گھروں سے اسلحہ برآمد کیا ہے۔

اُدھر پی ٹی آئی کے رہنماؤں زبیر نیازی اور بجاش نیازی کا کہنا ہے کہ وہ لوگ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے اسلام آباد کی طرف جارہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب پولیس آفس کے متضاد بیانات نے سوالات اٹھا دیئے ہیں کہ کیا مریم نواز پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے حوالے سے عوام کو گمراہ کررہی ہیں۔

مریم نواز کے گمراہ کن بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بیان اسٹیبلشمنٹ سے متعلق دیا تھا تو اسٹیبلشمنٹ کی ترجمانی مریم نواز کیوں کررہی ، اسٹیبلشمنٹ خود کیوں نہیں کررہی ہے ، یا اسٹیبلشمنٹ نے مریم نواز کو اپنا ترجمان مقرر کردیا ہے.

پی ٹی آئی رہنماؤں سے برآمد ہونے والے اسلحہ کے حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور اور ترجمان پنجاب حکومت عطاء اللہ تارڑ کہہ رہے ہیں کہ اسلحہ گھر سے برآمد ہوا ہے جبکہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ اسلحہ گاڑی سے برآمد ہوا ہے ، اس لیے بہتر ہے کہ مریم نواز پہلے سی سی پی او لاہور اور عطاء اللہ تارڑ سے مشاورت کرلیں کہ اسلحہ کہاں سے برآمد ہوا ہے ، پھر بیان بھی جاری کردیں۔

متعلقہ تحاریر