اسحٰق ڈار نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو غلط قرار دیدیا
اسحٰق ڈار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے سے لاعلم نکلے، میرے نزدیک یہ فیصلہ اچھا نہیں ہے، اسحق ڈار کی نجی ٹی وی سے گفتگو،حکومت کے حامی صحافیوں نے فیصلے کو تاخیر زدہ قرار دیدیا

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیرخزانہ اسحاق نے پٹرولیم مصنوعا ت قیمتوں میں اضافے کو غلط فیصلہ قرار دیدیا۔ ن لیگ کے حامی سمجھے جانے والے صحافیوں نے بھی حکومتی فیصلے کو تاخیر زدہ قرار دیدیا۔
سینئر اینکر پرسن غریدہ فاروقی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحٰق ڈار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے سے لاعلم نکلے۔
یہ بھی پڑھیے
مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
وفاق کا کے الیکٹرک کو 25ارب دینے انکار، کراچی میں بجلی کے بڑے بحران کا خدشہ بڑھ گیا
اسحٰق ڈار نے کہا کہ پارٹی میں مختلف لوگوں کی مختلف رائے ہوتی ہے، میں بھی ن لیگ کا ایک رکن ہوں، میرے نزدیک یہ فیصلہ اچھا نہیں ہے۔سابق وزیرخزانہ نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا بھی عندیہ دیدیا۔
ہمارے پروگرام کے دوران ہی خبر آ گئی حکومت نے 30روپے پٹرول کی قیمت بڑھا دی۔ اسحاق ڈار نے کہا میرے نزدیک یہ اچھا فیصلہ نہیں ہے۔۔
سنئیے مکمل جواب۔۔ #GFG pic.twitter.com/xeZEbROzXT
— Gharidah Farooqi (@GFarooqi) May 26, 2022
اسحٰق ڈار نے کہا کہ قوم کو آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی تفصیلات فراہم کی جائیں جس میں تحریک انصاف کی سابقہ حکومت نے ایندھن پر سبسڈی مکمل طور پر ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
Finally huge increase of petrol price in one go. Wish the government had done it the day after taking over. Now they have to announce fresh elections, as @ImranKhanPTI had asked. Vote Bank KAPUT, in short, if the PML-N now goes for early election.
— Nusrat Javeed (@javeednusrat) May 26, 2022
سینئر صحافی نصرت جاوید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ آخر کار ایک ہی بار میں پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیاگیا۔ کاش حکومت اقتدار سنبھالنے کے اگلے ہی دن یہ کام کر دیتی۔ اب انہیں عمران خان کے مطالبے پر نئے انتخابات کا اعلان کرنا ہوگا۔ مختصراً یہ کہ اگر مسلم لیگ ن اب قبل از وقت انتخابات کے لیے جاتی ہے تو ووٹ بینک نیچے جائے گا۔
Bomb….Government to increase Rs 30 per litre on petroleum prices from F tonight
— Mubashir Zaidi (@Xadeejournalist) May 26, 2022
سینئرصحافی اور اینکر پرسن مبشر زیدی نے حکومتی فیصلے کو بم قراردیدیا۔انہوں نے لکھا کہ حکومت نے آج رات سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے اضافہ کردیا ہے۔
پٹرول کی قیمتوں میں تیس روپے بڑھنے سے اسٹاک مارکیٹ مستحکم ہوئ ہے اور اب آئی ایم ایف پیسے بھی دے گا لیکن مہنگائی کے طوفان کو روکنے کے لئے حکومت کو غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔ مہنگائی سب سے بڑا چیلنج ہے خدارا !غریب کو ریلیف دیں ۔ #PetrolDieselPriceHike
— Asma Shirazi (@asmashirazi) May 27, 2022
سینئر صحافی اور اینکرپرسن عاصمہ شیرازی نے لکھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں تیس روپے بڑھنے سے اسٹاک مارکیٹ مستحکم ہوئی ہے اور اب آئی ایم ایف پیسے بھی دے گا لیکن مہنگائی کے طوفان کو روکنے کے لئے حکومت کو غیر معمولی اقدامات کرنا ہوں گے۔ مہنگائی سب سے بڑا چیلنج ہے خدارا !غریب کو ریلیف دیں.









