پٹرول کے بعد کراچی والوں کو بجلی کاجھٹکا، فی یونٹ4.83روپے مہنگی
بجلی مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منہگی کی گئی ہے، اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے لائف لائن صارفین کے علاوہ سب پر ہوگا،اعلامیہ
وفاقی حکومت نے رات گئے پٹرول بم گرانے کے بعد کراچی والوں کو دن میں بجلی کا جھٹکا لگادیا۔ نیپرا نے کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا ۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 4 روپے 83 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے، بجلی مارچ کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں منہگی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
مفتاح اسماعیل نے آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
وفاق کا کے الیکٹرک کو 25ارب دینے سے انکار، کراچی میں بجلی کے بڑے بحران کا خدشہ
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا نے 27 اپریل 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی، اس سے قبل فروری کا ایف سی اے صارفین سے 1 روپے 38 پیسے چارج کیا گیا تھا۔
نیپرا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مارچ کا ایف سی اے فروری کی نسبت 3 روپے 45 پیسے جبکہ جون میں زیادہ چارج کیا جائے گا اور اس کا اطلاق لائف لائن کے علاوہ کے الیکٹرک کے تمام صارفین پر ہو گا۔