مسلم لیگ ن کے حالیہ تین جلسے ، عوامی پذیرائی نہ ملنے کی وجوہات کیا ہیں؟

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جلسوں میں عوام کی عدم شرکت کا اعلیٰ قیادت کو نوٹس لینا ہوگا اور مضبوط بنانیہ ترتیب دینا ہوگا۔

گذشتہ رات پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیراہتمام بہاولپور میں جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا ، جلسہ کا وقت شام 6 بجے دیا گیا جبکہ جلسہ 3 گھنٹوں کی تاخیر سے رات 9 بجے شروع ہوا۔ ایک میڈیا چینل کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کو جلسے میں شرکت کی سختی سے ہدایت کی گئی تھی ۔ جلسے سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے خطاب کیا۔

مسلم لیگ ن نے پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں جلسوں کا اعلان کررکھ ہے گذشتہ روز بہاولپور میں ہونے والے جلسے کی تیاری کے لیے سرکاری مشینری کا کھلم کھلا استعمال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد، محرکین کے آپسی جھگڑے کی نظر ہوگئی

اسٹیبلشمنٹ اور اسلحے کی برآمدگی سے متعلق بیان: کیا مریم نواز عوام کو گمراہ کررہی ہیں؟

ذرائع کے مطابق میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے چیف افسر کی جانب سے جاری ایک نوٹی فیکیشن کے ذریعے سرکاری ملازمین کو جلسے میں شرکت کی ہدایت کی گئی تھی ۔ اس سب کے باوجود جلسہ تین گھنٹے کی تاخیر شروع ہوا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کو انتشار اور فتنے سے خطرہ ہے جس کا نام عمران خان ہے، آج پاکستان کو بیرونی نہیں اندرونی خطرہ ہے اور خطرہ فتنہ خان ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنہ خان سے قوم پوچھتی ہے تم نے قوم کو کیا دیا، پاکستان کو آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا ، تم نے پاکستان کو سوائے مہنگائی اور غربت کے کچھ نہیں دیا۔

مریم نواز کا کہنا تھا فتنہ خان جس سپریم کورٹ کو چند دن پہلے تک گالیاں دے رہا تھا آج اسی سپریم کورٹ کی آڑ لے کر اپنے انتشار کے ایجنڈے کی تکمیل چاہتا ہے۔ سپریم کورٹ کو چوکنا رہنا ہو گا اور اس سیاسی لڑائی سے خود کو الگ رکھنا ہو گا ، ورنہ جانبداری کا تاتر مضبوط ہو گا جو عدلیہ کے لیے بطور ادارہ نقصان دہ ہے۔

 

عمران خان پر وار کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہتا ہے بندے لانے کی اسکی تیاری نہیں تھی اس سے پوچھنا ہے کہ آگ لگانے کی تمہاری تیاری پوری تھی پولیس کے جوانوں کے سینے میں سیدھی گولیاں اتارنے کی پوری تیاری تھی۔

ن لیگ کی نائب صدر کا مزید کہنا تھا  کہ یہ کہتے ہیں پولیس والے روکیں گے تو انقلاب کیسے آئیگا انقلاب پولیس کے ڈنڈون کے ڈر سے گھروں میں ڈر کر نہیں بیٹھ جاتے۔ یاد کرو ووٹ کو عزت والوں کو بھی پولیس والے روکتے تھے نواز شریف کو مریم نواز شریف کو بھی سزائے موت کی چکی میں ڈالا گیا لیکن ووٹ کو عزت دو کو اللہ تعالی نے کامیابی دی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے بہاولپور جلسے کا وقت 6 بجے کا رکھا گیا تھا مگر  جلسہ رات 9 بجے شروع کیا گیا ، جلسہ تاخیر سے شروع ہونے کی دو وجوہات ہوسکتی ہے یا عوام کی عدم شرکت یا پھر گرمی ، اگر گرمی کی وجہ سے لوگ جلسے میں تاخیر سے آرہے ہیں تو پھر مسلم لیگ ن کو تنظیمی صلاحیت کا جائزہ لینا چاہیے اور جلسہ کا وہ وقت دینا چاہیے جس میں لوگ آسانی سے شرکت کرسکیں۔ اس سے قبل اوکاڑہ کا جلسہ بھی ملتوی کردیا تھا جبکہ بہانہ موسم کی خرابی کردیا گیا ، جبکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے ویڈیوز میں صفائی دکھائی دے رہا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے گراؤنڈ میں پانی چھوڑا گیا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ اس طرح سے سرگودھا کا جلسہ بھی تین گھنٹوں کی تاخیر سے رات 9 بجے شروع ہوا تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے جلسوں میں عوام کی عدم شرکت کی کیا وجوہات ہوسکتی ہے ، اس کا جائزہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کو لینا ہو گا اور اپنا بنانیہ مضبوط بنانا ہوگا، ورنہ آنے والے عام انتخابات میں انہیں مشکل پیش آسکتی ہے۔

متعلقہ تحاریر