مہنگائی سے پریشان صارفین کے لیے خوشخبری، ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وفاقی حکومت نے  ایل پی جی صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 13 روپے کلو  کمی کردی

وفاقی حکومت نے  ایل پی جی صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 13 روپے کلو  کمی کردی جس کے بعد  گھریلو سلنڈر 155 روپے سستاہوگیا۔

حکومت کی جانب سے ایل پی جی  کی فی کلو قیمت میں 13 روپے کی کمی کے اعلان کیا ہے ۔ حکومتی اعلان کے بعد ایل پی جی 219روپے فی کلو گرام ہوگئی  ۔ایل پی جی ڈسٹربیوٹرز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو گرام 232 روپے سے کم ہو کر 219 روپے کلو گرام ہوگئی جس کے بعد ایل پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 155 روپے کی کمی کے بعد  گھریلو سلنڈر کی  نئی قیمت 2581.35 روپے میں فروخت کے لیے دستیاب ہو گا جبکہ کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 9931.65 روپے مقرر نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے

یوٹیلٹی اسٹورز پر تیل اور گھی کی قیمتوں میں 110 روپے سے 213 فی لٹر اضافہ

ایل پی جی ڈسٹربیوٹرز ایسوسی ایشن  کے مطابق ایل پی جی گیس پٹرول اور ڈیزل کی نسبت 45 فیصد سستا فیول ہے حکومت اگر دلچسپی لے تو ایل پی جی کی قیمت میں 60 سے 65 فیصد مزید کمی لائی جا سکتی ہے۔ ایل پی جی کمرشل سلنڈر کی قیمت میں مجموعی طور پر  روپے کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مئی 2022 کے لیے ہے۔اس سے قبل وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ یٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے برقرار رکھی گئی ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت 125 روپے 56 پیسے پر برقرار ہے، لائٹ ڈیزل کی قیمت بھی 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر پر برقرار رہے گی۔وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ قیمتوں کا اطلاق یکم مئی سے 15 مئی تک کے لیے ہوگا۔

متعلقہ تحاریر