کراچی میں مسلسل تین ماہ تک بارش کا امکان
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 140 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کی غیرمعمولی بارشوں کی پیش گوئی کردی ۔ شہر میں 140 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں مون سون کی غیرمعمولی بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشیں مسلسل تین ماہ تک جاری رہ سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
حکومت سندھ نے مویشی منڈی میں پارکنگ کیلئے 30 ایکٹر رقبہ مختص کردیا
محکمہ موسمیات نے مون سون آؤٹ لک 2022 جاری کردیا جس کے مطابق کراچی سمیت پاکستان میں رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی۔
پیش گوئی کے مطابق پری مون سون کا سیزن رواں ماہ کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے اور جون کے آخری ہفتے میں مون سون کی بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کے آؤٹ لک کے مطابق مون سون کے دو مراحل ہوں گے۔ پہلا مرحلہ یکم جولائی سے 15 اگست تک اور دوسرا مرحلہ 15 اگست سے 31 ستمبر تک جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ بحراوقیانوس اور بحیرہ عرب میں سمندری درجہ حرارت معمول سے کم ہے۔ اس سسٹم کی موجودگی میں مون سون زیادہ فعال ہے۔
کراچی میں مون سون سیزن (جولائی تا ستمبر) کی اوسط بارش 131.9 ملی میٹر ہے جو اس سال بڑھ کر 140 ملی میٹر ہونے کی توقع ہے۔
ملک کے بیشتر حصوں میں جون میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہ سکتا ہے۔ برف پگھلنے سے دریائے سندھ میں پانی کے بہاؤ میں تیزی آئے گی۔









