حکومت سندھ نے مویشی منڈی میں پارکنگ کیلئے 30 ایکٹر رقبہ مختص کردیا

مویشی منڈی 2 ہزار  ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل ہے

کراچی میں لگنے والی ایشیاء کی سب سے بڑی مویشی منڈی  میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے  حکومت سندھ نے 30ایکٹر سے زائد رقبہ مختص کردیا ہے۔

سی ای او میٹرو مینٹیننس راجہ نجیب کے مطابق  شہر قائد میں عید الاضحیٰ لگنے والی ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سپر ہائی وے  میں  پارکنگ ایریا کے لیے 30 ایکڑ سے زائد رقبہ مختص کردیا گیا ہے جبکہ منڈی کے حساس مقامات پر چار واک تھرو گیٹ نصب کیے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں لمپی اسکن جانوروں کی آمد کا انکشاف

سی ای او میٹرو مینٹیننس نے بتایا کہ مویشی منڈی 2 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے پر مشتمل ہے اور منڈی کو8 مرکزی دروازے  بنا کر کور کیا گیا ہے جبکہ   مویشی منڈی کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر دن اور رات میں ڈیڑھ سو سے زائد لیبر تعینات ہے۔

راجہ نجیب نے بتایا کہ لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے  اس بار  گاڑیوں کی پارکنگ ایک ہی جگہ پر رکھی ہے  جبکہ   منڈی کے اطراف میں رہائشی سوسائٹیز کے لوگوں کو سہولیات دے رہے ہیں  ۔ سیکڑوں پاسز بن رہے ہیں جو پروسس میں ہیں۔

سی ای او میٹرو مینٹیننس کا کہنا تھا کہ کار سمیت دیگر فور وہیل گاڑیوں کی فیس100 روپے جبکہ موٹر سائیکلوں کی فیس 30 روپے رکھی گئی ہے۔گاڑیوں کے  خصوصی پاس6 ہزار اور موٹر سائیکل کے پاس کی فیس   ساڑھے تین ہزار روپے رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب سپر ہائی وے پر قائم ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم مارشلنگ ایریا میں لائے گئے جانوروں کا معائنہ کرتی ہے اور مکمل چیک اپ کے بعد ہی جانور منڈی میں بھیجے جاتے ہیں۔

متعلقہ تحاریر