مونس الہٰی نے چوہدری شجاعت کو ن لیگ سے متعلق انکے خیالات یاد دلادیے

ناقدین نے مونس الہٰی کو ان کے والد چوہدری پرویزالہٰی کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات بھی یاد دلادیے

مسلم لیگ ق کے رکن قومی اسمبلی چوہدری مونس الہٰی نے   اپنی ہی جماعت کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کو ن لیگ سے متعلق ان کے خیالات یاد دلادیے۔

ناقدین نے مونس الہٰی کو ان کے والد چوہدری پرویزالہٰی کے حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان کے بیانات بھی یاد دلادیے۔

یہ بھی پڑھیے

منی لانڈرنگ کیس ، بینکنگ کورٹ سے مونس الہٰی کی عبوری ضمانت منظور

رانا ثناء اللہ کے نہلے پر چوہدری مونس کا دہلا

چوہدری مونس الہٰی نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرچوہدری شجاعت کی کتاب کے اقتباسات  پر مشمتل تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ چوہدری شجاعت حسین صاحب نے اپنی سوانح عمری”سچ تو یہ ہے“ میں شریف برادران کو”مسلسل وعدہ خلاف“،”اقتدار کے نشے میں چور“ ،”چکنی چپڑی باتیں کرنے والے“، سازشی اورمعاہدے پس پشت ڈالنے والے قرار دیا ہے۔

سینئر صحافی اور اینکرپرسن حامد میر نے مونس الہٰی کے ٹوئٹ پر تبصرہ کرتے ہوئےلکھا کہ کتاب والی بات تو ٹھیک ہے لیکن چوہدری پرویز الٰہی صاحب کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کس نے قرار دیا تھا؟

مونس الہٰی نے حامد میر کے چٹکلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حامد میر صاحب، جی اُسی نے جس نے گھر پر آکر معذرت بھی کی اور آگے ساتھ چلنے کا بھی کہا۔

یاد رہے عمران خان نے پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں اس وقت کے حکومتی اتحادی  چوہدری پرویز الہٰی کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو قرار دیا تھا۔

متعلقہ تحاریر