دانیا شاہ کا عدت میں وی لاگ، ایف آئی اے میں پیشی سے انکاری
دانیا شاہ نے ڈیرہ غازی خان کی درگاہ جاکر عامر لیاقت کیلیے دعا مانگی، سفر کا وی لاگ بنایا، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید

معروف اینکر پرسن اور رکن قومی اسمبلی مرحوم عامر لیاقت حسین کی بیوہ دانیا شاہ نے عدت میں وی لاگ بنانا شروع کردیے لیکن عامر لیاقت کی نازیبا وڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنانے کی تحقیقات میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے انکاری ہیں۔
دانیا شاہ نے گزشتہ ہفتے اپنا ٹریول لاگ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ عامر لیاقت کیلیے دعا کرنے ڈیرہ غازی خان میں واقع اپنی درگاہ جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سندھ ہائیکورٹ کا عامر لیاقت حسین کا پوسٹ مارٹم روکنے کاحکم
کفن میلا ہونے سے پہلے ہی عامر لیاقت کی وراثت کا تنازع کھڑا ہوگیا
عامر لیاقت کے انتقال کے بعدان کی تیسری اہلیہ دانیا شاہ کی والدہ نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیٹی عامر لیاقت کی بیوہ ہے کیونکہ خلع کا دعویٰ دائر کیے جانے کے باوجود طلاق واقع نہیں ہوئی تھی۔دوسری جانب دانیا شاہ نے بھی عامر لیاقت کے انتقال کے بعد عدت میں بیٹھنے کا اعلان کیا تھا۔اسلام میں طلاق یا بیوہ ہونے کی صورت میں خاتون کو 4 ماہ 10 دن گھر میں رہ کر گزارنے ہوتے ہیں ،اس عمل کو عدت کہاجاتا ہے۔
وی لاگ میں دانیا شاہ کو گاڑی میں طویل سفر کرنے کے بعد ڈیرہ غازی خان کی درگاہ میں جاکر دعا کرتے ہوئے دیکھاجاسکتا ہے۔وڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ دانیا شاہ عامر لیاقت کیلیے دعاکرنے درگاہ گئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر شیئر کردہ وی لاگ پر تبصروں میں صارفین نے دانیا شاہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ یہ جلد ہی مکافات عمل کا سامنا کرنے والی ہے ،اس نے ڈاکٹر عامر کا نام اور شہرت تباہ کی ہے اور ان کی برہنہ وڈیو بنا کر انہیں شرمندہ کیا ہے،مجھے امید ہے کہ وہ جلد ہی سلاخوں کے پیچھے ہو گی۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ براہ کرم اس کی حوصلہ افزائی نہ کریں ،اس نے غلط کیا ہے، ہمیں کہنا ہوگا کہ اس نے غلط کیا ہے۔
ایک اور صارف نے دانیا شاہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ اسے دیکھو، یہ عدت میں ہے اور دربار پر حاضری دے رہی ہے۔ ایک اور صارف نے ناقدین سے کہا کہ وہ اس کی ویڈیوز کی تشہیر نہ کریں، وہ چاہتی ہے کہ لوگ اس کی ویڈیوز کو پسند کریں لیکن براہ کرم اسے نظر انداز کر دیں،دانیا تمہیں شرم آنی چاہیے۔
ایک صارف نے لکھا کہ میرے پاس اس کیلیے نفرت کا اظہار کرنے کیلیے الفاظ نہیں ہیں ۔









