عاصمہ شیرازی بغض عمران میں جھوٹ پھیلانے کی روایت پر قائم

عاصمہ شیرازی میں پشاور میں طوفانی بارش کے بعد صوبائی حکومت کی نااہلی ثابت کرنے کیلیے نیویارک سب وے اسٹیشن کی تصویر بی آر ٹی پشاور قرار دیکر شیئر کردی

معروف ٹی وی اینکر اور سینئر صحافی عاصمہ شیرازی  بغض عمران خان میں اپنی جھوٹ پھیلانے کی روایت پر قائم ہیں۔

اینکرپرسن  نے پشاور میں بارش کے باعث صوبائی حکومت کی کاکردگی تنقید کا نشانہ بنانے کیلیے جھوٹ کا سہارا لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے

اینکر پرسن عاصمہ شیرازی اور رب نواز بلوچ کا غلط خبر پر غلط ٹوئٹ

اینکرعاصمہ شیرازی حکومت کی مخالفت میں صحافتی اصول بھول گئیں

پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین کو گزشتہ روز پشاور میں بارش کے بعد صوبائی حکومت کی نااہلی دکھانے کیلیے کوئی قابل ذکر مثال نہیں ملی تو انہوں نے بارش کے پانی میں ڈوبے نیویار ک سب وے اسٹیشن  کی تصویر کو پشاور بی آر ٹی قرار دیکر اس کی تصویر وائرل کردیں۔

بغض عمران سے بھری عاصمہ شیرازی نے بھی ٹوئٹر پر شیئر کی جانے والی اس گمراہ کن تصویر کی تصدیق کرنے کے بجائے اسے یوں ری ٹوئٹ کردیا۔عاصمہ نے لکھا کہ یہ پشاور کے مناظرہیں، کراچی ہو یا پشاور یہ مناظرتکلیف دہ ہیں۔بعدازاں حقیقت کاعلم ہونے پر عاصمہ نے ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔

متعلقہ تحاریر