بجلی کے بلوں نے عوام پر بجلی گرادی، فیصل آباد میں خواتین سڑکوں پر آگئیں
بیوہ ہوں بل نہیں دے سکتی، بزرگ خاتون بل تھامے روتی رہی، کراچی کے صحافی نعمت خان کو 112 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر 9945 روپے کا بل موصول، ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے کے الیکٹرک کو لعنت قرار دیدیا،صارفین نے شکایات کے انبار لگادیے

جولائی کے بلوں میں مہنگی بجلی اور ٹیکسز کی بھرمار نے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز کردیا۔ فیصل آباد میں خواتین کی بڑی تعدا دبجلی کے بل ہاتھ میں لیکر سڑکوں پر نکل آئی۔
عرب نیوز سے وابستہ کراچی کے سینئر صحافی نعمت خان نے بھی بجلی کے بل میں ٹیکسز کی بھرمار پر شدید احتجاج کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
شہباز شریف حکومت میں مہنگائی کے نئے ریکارڈ ، افراط زر 43.31 فیصد ہوگیا
گزشتہ مالی سال 5259 ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہوا، رپورٹ
محمد اکرم راعی نامی صارف نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پرفیصل آباد کی ایک وڈیو شیئرکی ہے جس میں ایک ٹی وی رپورٹرہاتھوں میں بجلی کے بل اٹھاکر احتجاج کرنے والی خواتین سے گفتگو کررہی ہے۔
جب ہاتھ میں بجلی کا بل تھامے ایک بوڑهی عورت رو پڑتی ہے اور کہتی ہے کہ “بیوہ ہوں، بل نہیں دے سکتی” تو حاکمِ وقت احکم الحاکمین کی عدالت میں ان آنسوؤں کی جوابدہی سے کیسے بچ پائے گا؟
كُلُّكُمْ رَاعٍ وَ كُلُّكُمْ مَسْؤُوْلٌ عَنْ رَّعِيَّتِهِ@CMShehbaz @PakPMO
pic.twitter.com/HppTDPq4ng— راعی Muhammad Akram (@AkramRaee) August 18, 2022
وڈیو میں ہاتھوں میں بل اٹھائے ایک بزرگ خاتون روتے ہوئے رپورٹرکو بتارہی ہیں کہ وہ بیوہ ہیں اور بل نہیں دے سکتیں۔محمد اکرم راعی نے وڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ جب ہاتھ میں بجلی کا بل تھامے ایک بوڑهی عورت رو پڑتی ہے اور کہتی ہے کہ” بیوہ ہوں، بل نہیں دے سکتی“تو حاکمِ وقت احکم الحاکمین کی عدالت میں ان آنسوؤں کی جوابدہی سے کیسے بچ پائے گا؟
دوسری جانب عرب نیوز سے وابستہ کراچی کے سینئر صحافی نعمت خان نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر جولائی کا بجلی کا بل شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آدھی رات کو لوڈشیڈنگ کرنے والی کے الیکٹرک نے فیول ایڈجسمنٹ، گورنمنٹ ٹیکس ،یہ ٹیکس اور وہ ٹیکس کے نام پر112 یونٹ بجلی استعمال کرنے پر 9ہزار445روپے کابل بھیج دیا ہے۔
آدھی رات لوڈشیڈنگ کرنے والی کے الیکٹرک نے ۱۱۲ یونٹ بجلی استعمال کرنے پر 9445روپے کابل فیول ایڈجسمنٹ، گورنمنٹ ٹیکس ،یہ ٹیکس اور وہ ٹیکس کے نام پر بھیج دیا ہے۔ایک طرف یہ لوٹ مار جاری ہے دوسری طرف رات کو بجلی منقطع کی جاتی ہے کہ سستی گیس اور نیشنل گریڈ سے سستی بجلی نہیں مل رہی (۱/۲) pic.twitter.com/kKtKtYJ7iN
— Naimat Khan (@NKMalazai) August 19, 2022
انہوں نے مزیدلکھا کہ ایک طرف یہ لوٹ مار جاری ہے دوسری طرف رات کو بجلی منقطع کی جاتی ہے کہ سستی گیس اور نیشنل گریڈ سے سستی بجلی نہیں مل رہی۔
انہوں نے مزیدلکھاکہ صارفین کے لیے پیغام ہوتا تھا ”بجلی بچائیں، اپنے لیے قوم کے لیے“، اب آپ جتنی بھی بچت کرلیں کےالیکٹرک نے یہ طے کیا ہے کہ یہ بھلے بجلی نہ دے، آدھی رات کو جگائے رکھے لیکن اس نے کسی نہ کسی بہانے سے لوٹ مار جاری رکھنی ہے۔
کے الیکڑک کو اہل کراچی کے لیے عذاب اور ڈراونا خواب بنانے میں کے ای ایس سی کو پرائیوٹائز کرنے والی سیاسی جماعتیں اور غیرمنصفانہ اضافے کے منظوری دینے والے پاور ڈویژن اور نیپرا کے بابو بھی برابر شریک جرم ہیں۔ پاور منسٹری اور نیپرا افسران کے اثاثوں کا آڈٹ تو بہت ضروری ہے۔
— Naimat Khan (@NKMalazai) August 19, 2022
نعمت خان کی جانب سے استعمال کی گئی بجلی کی قیمت 13 روپے 43 پیسے فی یونٹ کے حساب سے 1504 روپے بنتی تھی تاہم بل میں 6235 روپے کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز اور 1521 روپے کے حکومتی ٹیکسز کی شمولیت کے بعد یہ بل9445 روپے تک جاپہنچا۔
Everyone in karachi is paying wrong bill. KE is a curse now
— Wasay Jalil (@WasayJalil) August 19, 2022
نعمت خان کے ٹوئٹ پر متعدد صارفین نے بجلی کے معمولی استعمال کے باوجود اضافی بلوں کا شکوہ کیا۔ایم کیوایم کے رہنما واسع جلیل نے اپنے تبصرے میں لکھا کہ کراچی میں ہر کوئی غلط بل بھررہا ہے، کےالیکٹرک اب لعنت بن چکی ہے۔









