ٹک ٹاک بنانے سے کیوں منع کیا؟ لوئر دیر میں بیٹے نے باپ کو گولی مارکر قتل کردیا

انسپکٹر شیر بہادر خان کے مطابق ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے جندول گمبیر میں مبینہ طور پر ٹک ٹاک بنانے سے منع کرنے پر نوجوان بیٹے نے اپنے والدین پر فائرنگ کردی۔

تفصیلات کے مطابق ضلع لوئر دیر کے علاقے جندول گمبیر میں بدبخت بیٹے نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر منع کرنے پر اپنے والدین پر فائرنگ کردی ، جس کی زد میں آکر نوجوان کا والد جاں بحق جبکہ والدہ شدید زخمی ہو گئی ہیں۔ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بچی کو قرآن پڑھاتے ہوئے جنسی فعل پر مجبور کرنے والے مولوی کی وڈیو وائرل

اسلامیہ کالج پشاور میں چوکیدار کی فائرنگ سے پروفیسر قتل

پولیس کے مطابق جندول کے علاقہ گمبیر کے 17 سالہ حسنین ولد شیر باز خان ٹک ٹاک کا شوقین تھا ، ان  کے والد شیر باز خان نے اپنے بیٹے کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ناخوش تھے اور انہیں کئی بار اس سے منع کیا تھا لیکن وہ نہ مانا ، جس پر مبینہ طور والد نے اپنے بیٹے حسنین سے موبائل فون ضبط کرلیا جس پر حسنین گزشتہ روز طیش میں آکر اپنے والدین پر فائرنگ کردی ، فائرنگ سے والد شیر باز خان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ والدہ شدید زخمی ہوگئیں۔

انسپکٹر شیر بہادر خان کے مطابق ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ نوجوان روزانہ کی بنیاد پر ٹک ٹاک ویڈیو تیار کرنے مقامی پہاڑیوں کا رخ کرتا ، گزشتہ روز والد نے اپنے  بیٹے حسنین کا موبائل ضبط کرلیا جس پر نوجوان دلبرداشتہ ہوکر انتہائی قدم اُٹھایا۔

متعلقہ تحاریر