ہرنائی میں مسلح افراد کی فائرنگ، کوئلے کی کان پر کام کرنے والے 4 کان کن جاں بحق

ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں مسلح افراد کی  فائرنگ سے 3 مزدور شدید زخمی بھی ہو گئے۔

بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے چار مزدور جاں بحق ہو گئے ہیں۔

تفیصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے خوست میں نامعلوم دہشتگردوں نے کوئلے کی کان میں کام کرنے  والے مزدوروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں موقع پر چار مزدور جاں بحق جبکہ 3 مزدور شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ اسپتال کے ذرائع کے مطابق زخمی مزدوروں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: سچل گوٹھ کی رہائشی 14سالہ سدرہ جمیل 10 سے روز سے لاپتہ

کراچی: فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین خالد رضا کی ٹارگٹ کلنگ

واقعے کے خلاف علاقہ مکینوں نے مزدوروں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا ہے ، اور روڈ بلاک کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاں بحق ہونے والے مزدورں  کی شناخت نور خان، عبدالحنان، سید حنان اور عبدالرحمان موقع ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت شیر زمان، سید اکرم اور باز محمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلح دہشتگردوں نے جائے وقوعہ سے فرار ہونے سے قبل کم از کم کوئلے کی  گیارہ کانوں کو آگ لگا دی۔

حادثے کے فوری کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری  جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ، جنہوں نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مسلح ملزمان کی تلاش کردی ہے۔

دوسری جانب خوست کے مقامی لوگوں نے کوئلے کی کان کنوں کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا ہے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ جب تک انہیں تحفظ فراہم نہیں کیا جائے گا اور ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جائے ان کا احتجاج جاری رہے گا۔

متعلقہ تحاریر