تحصیل باڑہ میں دن دہاڑے ڈکیتی: مسلح ملزمان 25 تولے سونا اور 33 لاکھ لوٹ کر فرار

باڑہ تاجر یونین کے رہنماؤں  کا کہنا تھا کہ جب تک ایس ایچ او اور باڑہ سیکورٹی انچارج کو تبدیل نہیں کیا جائے گا ، مارکیٹوں میں مکمل شٹرڈاؤن رہے گا۔

صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ بازار میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، مسلح ملزمان جیولر شاپ سے 25 تولے سونا اور 33 لاکھ روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ بازار میں صبح سویرے موبائل مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رحمت نامی جیولرز کے دکان سے 25 تولہ سونا اور 33 لاکھ روپے تک نقد لوٹ لیے اور فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین خالد رضا کی ٹارگٹ کلنگ

ٹک ٹاک بنانے سے کیوں منع کیا؟ لوئر دیر میں بیٹے نے باپ کو گولی مارکر قتل کردیا

واقعے کے خلاف پاک افغان شاہراہِ خیبر چوک کے مقام پر باڑہ تاجر یونین نے مارکیٹیں بند کرکے پرزور احتجاج کیا۔ مظاہرین نے باڑہ تحصیل پولیس ایس ایچ او، باڑہ سیکورٹی انچارج کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ باڑہ پولیس ایس ایچ او اور سیکورٹی انچارج کو جلد از جلد معطل یا تبدیل کیا جائے۔

باڑہ تاجر یونین کے رہنماؤں  کا کہنا تھا کہ جب تک ایس ایچ او اور باڑہ سیکورٹی انچارج کو تبدیل نہیں کیا جائے گا ، مارکیٹوں میں مکمل شٹرڈاؤن رہے گا۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ، ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

متعلقہ تحاریر