اسلام آباد میں 2سال کے دوران جرائم کی شرح میں خوفناک اضافہ

310 افراد قتل کیے گئے، اقدام قتل کے 504 واقعات رپورٹ ہوئے، 1500 افراد کو اغوا کیا گیا، ڈکیتی کے 103 واقعات پیش آئے، بچوں سے زیادتی کے 148 مقدمات درج کیے گئے، وزارت داخلہ

اسلام آباد میں 2 سال کے دوران قتل اور بچوں سے زیادتی کے واقعات سمیت  جرائم کی شرح خوفناک اضافہ  ہوا ہے۔

اسلام آباد میں جرائم کے حوالے سے  وزارت داخلہ  کےاعدادوشمار نے اسلام آباد پولیس کی کاکردگی کا کچا چٹھا کھول دیا۔

یہ بھی پڑھیے

وفاقی دارالحکومت میں سینئر صحافی کو بیوی اور سالے نے قتل کردیا

نور مقدم کیس؛ ظاہر جعفر کی سزائے موت برقرار، 25 سال قید بھی پھانسی میں تبدیل

وزارت داخلہ کے اعداد وشمار کے مطابق  اسلام آباد میں 2 سال کے دوران 310 افراد کوقتل کیا گیا جبکہ  اقدام قتل کے 504واقعات رپورٹ ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں  مذکورہ عرصے میں 2412جرائم رپورٹ ہوئے جن میں 1500 افراد کو اغوا کیا گیا جبکہ   ڈکیتی کے103 واقعات  رپورٹ ہوئے۔

وزارت داخلہ کے مطابق 2 سال کے عرصے میں اسلام آباد میں بچوں سے جنسی زیادہ کے واقعات میں بھی خطرناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور اس عرصے میں بچوں سے جنسی زیادتی کے 148 مقدمات درج کیے گئے ۔

متعلقہ تحاریر