راجن پور میں پرانی دشمنی پر فائرنگ ، چار افراد قتل

حملہ آووروں نے باپ اس کے دو بیٹوں اور ایک بیٹی گولیاں مار کرقتل کردیا۔

بدھ کی صبح صوبہ پنجاب کے ضلع راجن پور میں پرانی دشمنی کی بنا پر ایک ہی خاندان کے چار افراد کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

حملہ آوروں چاروں کا قتل کرنے کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مقتولین میں ایک باپ ، اس کے دو بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں۔

واقعہ راجن پور کے علاقے کوٹہ قائم میں صدر تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل کی یہ واردات پرانی دشمنی کا شاخسانہ لگ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے 

انٹر میلان نے اے سی میلان کو ہراکر 13 برس بعد چیمپئنز لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی

حکومت اور تحریک انصاف ملکر مسئلے کا حل نکالے، عقیل کریم ڈھیڈی کا عمران خان کو مشورہ

پولیس نے لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ خوفناک واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے راجن پور میں ہونے والے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈیرہ غازی خان سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

آئی جی پنجاب نے ڈی پی او راجن پور کو ملزمان کی جلد گرفتاری کے لیے فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام کو متاثرہ خاندان کو ترجیحی بنیادوں پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

متعلقہ تحاریر