راولپنڈی میں 12 سالہ یتیم لڑکی کے ساتھ 3 رشتیداروں کی اجتماعی زیادتی
واقعہ گلستان کالونی میں پیش آیا،لڑکی سودا لینے سے گھر سے نکلی تھی، رشتیدار سلمان سمیت 3 ملزمان نے لڑکی کو خالی پلاٹ پر لے جاکر ہوس کا نشانہ بنایا،ایف آئی آر: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی
راولپنڈی میں کزن سمیت 3 ملزمان نے مبینہ طورپر12 سالہ یتیم لڑکی کو اجتماعی جنسی زیادتی کانشانہ بناڈالا۔
ملزمان نے بچی کو تشددکا نشانہ بناکر اس کے بال بھی کاٹ دیے، پولیس نےمتاثرہ لڑکی کے کزن کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے
ملک کے تین بڑے شہروں میں حوا کی بیٹیوں سے اجتماعی زیادتی
ایف نائن اجتماعی زیادتی کیس کے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
راولپنڈی کے ایئرپورٹ تھانے میں داد ا کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ بچی جمعے کو سودا سلف کی خریداری کےلیے گھر سے نکلی تھی لیکن گھنٹے بعد بھی واپس نہیں لوٹی۔
لڑکی کے دادا محمد رمضان نے بتایاکہ”شام کو وہ میرےجم آئی اور اپنے حواس کھوبیٹھی،ہوش میں آنے کےبعد اس نے بتایا کہ 3 رشتیداروں نے اسے خالی پلاٹ پر لے جاکر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے“۔
جنسی زیادتی کی دفعہ 376 کے تحت درج ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے بچی کے سر کے بال بھی کاٹ دیے۔ایس ایچ او چوہدری خداداد نے روزنامہ ڈان کو بتایا کہ بچی کا طبی معائنہ کروایا جاچکا ہے، واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش بھی شروع کردی گئی ہے، طبی رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آسکیں گے“۔
ایس ایچ او کے مطابق لڑکی بیوٹی سلون میں کام کرتی ہے جبکہ 18 سالہ مرکزی ملزم سلمان پرندوں کی دکان میں ملازم ہے،ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔انہوں نےمزید بتایا کہ متاثرہ لڑکی اور ملزم آپس میں رشتیدار نے پولیس نے علاقے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے۔ دوسری جانب نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔