لاہور: سوئمنگ پول جانے والی 10سالہ بچی مبینہ زیادتی کے بعد قتل

لاہور کے علاقے مناواں میں بھائی کے ساتھ سوئمنگ پول جانے والی 10 سالہ بچی کو مبینہ طور پر  زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا۔

لاہور کے تھانہ مناواں کے علاقے شریف پورہ کی رہائشی 10سالہ بچی ماریہ اپنے بھائی اور چھوٹی بہن کے ساتھ ہفتے کو سوئمنگ پول میں نہانے گئی اور پھر اچانک غائب ہوگئی۔ جب بھائی نے ماریہ کو تلاش کرنے کی کوشش کی تو سوئمنگ پول کے مالک نے بتایا کہ وہ گھر جاچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

فیصل آباد: تاجر کا شادی سے انکار پر بیٹی کی دوست کو اغوا کرکے بہیمانہ تشدد

فیصل آباد تشدد کیس : متاثرہ طالبہ کی ملزم شیخ دانش سے دوستی تھی

والدین کے مطابق دونوں بچوں کے گھر آنے کے بعد جب ماریہ کو تلاش کیا تو وہ کہیں نہیں ملی جب دوبارہ سوئمنگ پول پہنچے تو مالک نے بتایا کہ وہ ڈوب گئی ہے، جس پر اُسے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال میں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کی جس کے بعد والدین نے منواں تھانے میں بچی کے قتل کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی۔

ورثار نے الزام عائد کیا کہ سوئمنگ پول کے مالک  علی رضا نے ماریہ کو زیادتی کے بعد سوئمنگ پول میں ڈبوکر قتل کیا ہے، پولیس نے حیلے بہانے کر کے چوبیس گھنٹے گزارے پھر جب رنگ روڈ پر احتجاج کیا گیا تو مقدمہ درج ہوا۔

دوسری جانب پولیس نے ماریہ کے قتل کے الزام میں سوئمنگ پول کے مالک علی رضا کو گرفتار کرکے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

متعلقہ تحاریر