دعا زہرہ کی طرح کراچی سے اغواء ہونے والی 12 سالہ بچی پنجاب سے بازیاب

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو ملزمان نے شادی کی نیت سے اغوا کیا تھا، کارروائی کے دوران ملزم شہباز فرار ہو گیا۔

مغویہ بچی دعا زہرہ کی طرح کا ایک اور کیس سامنے آگیا، 15 ستمبر کو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے اغوا ہونے والی 12 سالہ بچی کو پنجاب کے شہر لودھراں سے پولیس نے بازیاب کرالیا۔

پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ 15 ستمبر کو سرجانی ٹاؤن سیکٹر 35 سی سے لاپتہ ہونے والی 12 سالہ لڑکی کو پنجاب کے شہر لودھراں سے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ڈائریکٹر سیف سٹی پراجیکٹ کی پھندا لگی لاش برآمد، آئی جی اسلام آباد کا نوٹس

کراچی کے تاجر خود اپنے دشمن ہیں، جرائم کا واویلا کرکے کہتے ہیں سرمایہ کاری نہیں آتی، پولیس چیف

اس بات کا انکشاف تھانہ سرجانی ٹاؤن کے تفتیشی پولیس نے لڑکی کی بازیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کو 25 سالہ ملزم شہباز نے شادی کا لالچ دے کر اغوا کیا تھا۔ تاہم کارروائی کے دوران ملزم شہباز فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

آپریشن کے دوران پولیس نے اغوا میں ملوث ملزم شہباز کے بھائی سمیت 4 رشتہ داروں کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ  رواں سال دعا زہرہ کو کراچی کے علاقے ایئرپورٹ سے اغواء کیا گیا تھا جس کی بازیابی عدالتی حکم پر پنجاب کے علاقے چشتیاں سے ممکن ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر