خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والے 3ملزمان ایف آئی اے کے شکنجے میں آگئے
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر سرکل سکھر نے خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان نے خاتون کو ان کی قابل اعتراض وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کے عوض 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر سرکل سکھر نے خاتون کو آن لائن جنسی طور پر ہراساں کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے قابل اعتراض مواد بھی بر آمد ہوا ہے ۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر سرکل کے ترجمان کے مطابق سکھر میں خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیے
اٹک جیل جنسی ہراسگی اور زنا بلجبر کا مرکز بن گئی
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ سائبر کرائمزسیل نے سکھر میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو ان کی قابل اعتراض وڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ ملزمان نے خاتون کو ان کی قابل اعتراض وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر نہ کرنے کے عوض 10 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا اور رقم نہ دینے پر ان کی قابل اعتراض ویڈیوز شیئر کرنے کے لئے دھمکیاں دے رہے تھے۔
ترجمان ایف آئی اے سائبر کرائمز سیل کے مطابق گرفتارملزمان میں بلاول میرانی، عرفات گوپنگ اور سلمان مگسی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ایف آئی اے نے تینوں ملزمان کے زیر استعمال موبائل سے قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کی مزید کارروائی کی جارہی ہے ۔