عمران خان کو قتل کی دھمکیاں دینا والا حافظ آباد سے ن لیگ کا مقامی رہنما گرفتار
حافظ آباد سے مسلم لیگ (ن) کے سابق وائس چیئرمین رائے قمر الزمان کھرل کو پولیس دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو سرعام قتل کی دھمکیاں دینے والے حافظ آباد سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رائے قمر الزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حافظ آباد پولیس نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو ایک کارنر میٹنگ کے دوران قتل کی دھمکیاں دینے والے مسلم لیگ (ن) کے سابق وائس چیئرمین حافظ آباد رائے قمر الزمان کو دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے
گھوٹکی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی سمیت 7 پولیس اہلکار شہید
شہر قائد میں گزشتہ 11 ماہ میں بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے 184 واقعات رپورٹ
مسلم لیگ ن حافظ آباد کے رہنما رائے قمر الزمان کھرل ایک کنونشن میں سرعام عمران خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے تھے جس پر مقامی پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔
ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا ہے ملزم کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ مقدمہ پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار عمران عباس بھٹی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ڈی پی او حافظ آباد کا کہنا ہے کہ ملزم کا ٹرائل دہشت گردی کورٹ میں ہوگا جبکہ مقدمے میں وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ اور مسلم لیگ ن کی سابق وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر سائرہ افضل تارڑ کو نامزد کیا گیا ہے۔
حافظ آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں مسلم لیگ ن کے ضلعی چیئرمین میاں بخش تارڑ کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔
ملزم رائے قمر الزمان کھرل کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ عدالت سے گھڑی چور ثابت ہونے والے کہنا ہے کہ مجھے گولی میاں محمد شہباز شریف نے مروائی ہے ، اللہ کے فضل سے تم واجب القتل ہو ، جب انہوں نے حکم دیا تو میں تم کو گولی مار کردکھاؤں گا ، اگر بچ گئے تو پھر بتانا۔
عمران خان کہتا ہے کہ مجھ پر حملہ شہباز شریف نے کروایا ،میں کہتا ہوں یہ واجب القتل ہے جب مسلم لیگ ن کی قیادت حکم دے گی میں اس کو خود گولی مار دوں گا ۔قمر زمان مسلم لیگ ن حافظ آباد
اسٹیج پہ سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ اور عطا اللہ تارڑ بھی بیٹھے تھے pic.twitter.com/8yOKv0W92A
— MNA (@Engr_Naveed111) November 5, 2022
رائے قمر الزمان کھرل کا کہنا تھا یہ خیالات میری ذاتی رائے ہے ، یہ میری پارٹی کی رائے نہیں ہے۔ میں بتا دینا چاہتا ہوں میں منافق نہیں ہوں اور نہ مجھے منافقت آتی ہے۔ عمران خان کو گولی لگی مجھے کوئی دکھ نہیں ہے۔ جاں بحق ہونے والے معظم کا غم اور افسوس ہے۔
اس حوالے سے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب اظہر مشوانی نے اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ عمران خان کو گولی مارنے کی دھمکی دینے والے ن لیگ کے ضلعی وائس چئیرمین رائے قمر کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
PMLN’s District Vice President Rai Qamar arrested by Hafizabad Police
He threatened to shoot Imran Khan in a Jalsa today where Atta Tarar, Saira Afzal Tarar and Saad Rafique were present pic.twitter.com/tjjX5LKc2A
— Azhar Mashwani (@MashwaniAzhar) November 5, 2022