مظفر گڑھ : 11سالہ طالبہ کی فحش تصاویر فیس بک پر اپ لوڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

ملزم اسکول سے واپسی پر بچی کو اپنے گھر لے گیا اور بھائی کی مدد سے اسکی نازیبا تصاویر کھینچ کر فیس بک اسٹوری پر شیئر کردیں، واقعہ نومبر کو پیش آیا، ملزم موبائل سمیت فرار، بھائی گرفتار، مقدمہ درج کرلیاگیا

مظفر گڑھ پولیس نے اتوار کے روز ایک شخص کو اپنے فیس بک اسٹوعی پر 11 سالہ لڑکی کی فحش تصاویر اپ لوڈ کرنے پر گرفتار کر لیا۔

پولیس کے ترجمان وسیم خان گوپانگ نے انگریزی روزنامہ ڈان کو بتایا کہ تفتیش جاری ہے اور تصاویر اپ لوڈ کرنے کے لیے استعمال ہونے والے موبائل فون کو برآمد کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

لاہور میں ڈھائی سالہ بچے کو کالے جادو کیلیے قتل کیے جانے کا شبہ

گلشن حدید سے لاپتہ 31 سالہ خاتون نے لاہور جاکر نکاح پر نکاح کرلیا

ایف آئی آر کے مطابق  یہ واقعہ 29 نومبر کو پیش آیا۔بچی کی والد کی مدعیت میں محمود کوٹ تھانے میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 292(غلط مواد کی اشاعت) اور 342 (حبس بے جا میں رکھنا) کے تحت مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے

شکایت کنندہ نے ایف آئی آر میں موقف اپنایا ہے کہ  اس کی بیٹی اسکول گئی تھی لیکن وقت پر واپس نہیں آئی جس کے بعد وہ اسے ڈھونڈتا ہوا باہر نکلا۔بیٹی کی تلاش کے دوران  رشتے داروں نے  اسے بتایا کہ ملزم نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر لڑکی کی فحش تصاویر اپ لوڈ کی ہیں۔

ایک رشتہ دار نے تصاویر کے اسکرین شاٹس لیے تھے، جنہیں لڑکی کے والد نے پولیس کو ثبوت کے طور پر پیش کیا تھا۔ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ تصاویر کے پس منظر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ مشتبہ شخص  کے گھر سے لی گئی تھیں۔ ملزم کے گھر کی تلاشی لینے پر بچی برآمد ہوگئی۔

ایف آئی آر کے مطابق لڑکی نےالزام عائد کیا ہے کہ  اسکول سے واپسی پر ملزم اسے زبردستی اپنے گھر لے  گیا، جہاں ملزم کا بھائی بھی موجود تھا اور ان دونوں نے  اس کی تصاویر کھینچیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مرکزی ملزم نابالغ کی تصاویر لینے کے بعد موبائل فون لے کر فرار ہو گیا جب کہ دوسرے ملزم نے مزاحمت کرنے پر انہیں فیس بک پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی۔بچی کے والد نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

متعلقہ تحاریر