عمر رسیدہ شخص سے شادی کرکے سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی لڑکی نوسرباز نکلی
ملیر میں رنگ کی دکان کے مالک نے ملازم کی غیرمسلم بیٹی کو اسلام قبول کرواکر شادی کی، باپ بیٹی شادی کے کچھ دن بعد گھر کا صفایا کرکے رفوچکر ہوگئے، بشیر احمد کا پولیس پر عدم تعاون کا الزام
کراچی میں عمر رسیدہ شخص سے شادی کرکے سوشل میڈیا پر دھوم مچانے والی لڑکی نوسرباز نکلی۔شادی کے ایک ماہ بعد شوہر کو لاکھوں روپے کا چونا لگاکر فرار ہوگئی اور اس کے ارمانوں پر پانی پھیرگئی۔
ملیر سٹی میں رنگ کی چھوٹی سی دکان کے مالک بشیر نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس کسی قسم کا تعاون نہیں کررہی،پولیس کہتی ہے بیوی کیخلاف مقدمہ درج نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت کی نازیبا وڈیو لیک کرنے والی ملزمہ دانیہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل
این ای ڈی یونیورسٹی کا طالبعلم ڈکیتی مزاحمت پر قتل، ایک ملزم گرفتار
سوشل میڈیا گزشتہ دنوں ایک وڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نوجوان دلہن کو عمررسیدہ دلہا کے ساتھ شادی کے بعد خوش و خرم دکھایاگیاتھا۔ یہ وڈیو راتوں رات وائرل ہوگئی تھی اور کنواروں کےزخموں پر مونگ دلنے کے ساتھ ساتھ ان کا مذاق اڑانے کیلیے شیئر کی جارہی تھی تاہم اب معاملے کا عقدہ کھل گیا ہے۔
نوبیا ہتا دلہن شادی کے ایک ماہ بعد اپنے کے ساتھ عمر رسیدہ دولہے کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان سمیٹ کر فرار ہوگئی ہے۔ملیر سٹی کے رہائشی کو لاکھوں روپے کا چونا لگا کر فرار ہونے والی اس لڑکی کا تاحال پتا نہیں چل سکا۔ متاثرہ شخص نے اپنی دلہن کو تلاش کرنے والے پر انعام بھی رکھ دیا۔
سوشل میڈیا پر دستیاب معلومات کے مطابق مذکورہ لڑکی غیرمسلم ہے اور کراچی میں اپنے باپ کے ساتھ کئی افراد کو شادی کا جھانسہ دے کر لوٹ کر فرار ہوچکی ہے۔
دستیاب معلومات کے مطابق پولیس اسٹیشن ملیر سٹی کی حدود محبت نگر کے رہائشی رہائشی بشیر احمد ولد عبدالشکور کی دکان پر کام کرنے والے شخص نےانہیں مشورہ دیا تھاکہ وہ ان کی بیٹی سے شادی کر لے جس پر بشیر لڑکی کے اسلام قبول کرنے کی شرط پر شادی کیلیے تیار ہوگیا۔
بشیر احمد کے مطابق انہوں نے شادی میں لاکھوں روپے خرچ کیے۔ علیزہ جارج ولد جمیز جارج نامی خاتون کا اسلامی نام عائشہ رکھا گیالیکن شادی کے چند دنوں بعد ان کی نئی نویلی دلہن اپنے والد کے ساتھ طے شدہ پلان کے مطابق گھر سے تقریباً10 لاکھ روپے ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان لے کر رفو چکر ہوگئی۔
متاثرہ شخص کا کہنا تھا اس حوالے سےمتعلقہ ملیر سٹی پولیس اسٹیشن کسی قسم کا تعاون نہیں کر رہا، پولیس والوں نےا س سے کہا کہ بیوی کیخلاف مقدمہ درج نہیں ہوسکتا۔متاثرہ شہری نے حکام بالاسے دھوکے باپ بیٹی کو گرفتارکرنے کا مطالبہ کیا ہے۔