عامر لیاقت وڈیو وائرل کیس:ملزمہ دانیا کی درخواست ضمانت پھر مسترد
ملزمہ کے وکیل اور والدہ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ شرقی کا فیصلہ سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا، گرفتاری غیرقانونی قرار دینے کی استدعا

سابق رکن قومی اسمبلی اور معروف اینکر پرسن عامر لیاقت حسین مرحوم کی نازیبا وڈیو وائرل کرنے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈسیشنز کورٹ نے بھی ان کی بیوہ ملزمہ دانیا کی درخواست ضمانت مستردکردی ۔
اس سے قبل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنزکورٹ شرقی کی عدالت نے بھی ملزمہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔
یہ بھی پڑھیے
عامر لیاقت کی نازیبا وڈیو لیک کرنے والی ملزمہ دانیہ جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل منتقل
دانیا کا عدت میں وی لاگ، ایف آئی اے میں پیشی سے انکاری
کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ نےعامرلیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز وائرل کرنے کے کیس میں ملزمہ دانیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا اور ملزمہ دانیا شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔
عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال کے مطابق اس سے قبل سیشن کورٹ نے بھی ملزمہ دانیا کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔ دوسری جانب اینکر پرسن عامر لیاقت مرحوم کی غیراخلاقی ویڈیوز وائرل کئے جانے سے متعلق کیس میں ملزمہ دانیا کی گرفتاری کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔
ملزمہ دانیہ اور اس کی والدہ سلمیٰ کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ جس میں ایف آئی اے کے ڈی جی، ایڈیشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر کے علاوہ تفتیشی افسر عارفہ سعید کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ دانیہ کی گرفتاری کے لئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔ اس لئے ملزمہ کی گرفتاری غیر قانونی ہے۔









