آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کی پہچان نہیں سمجھی، ناہید خان

ناہید خان کہتی ہیں کہ انہیں پیپلز پارٹی سے گلا ہے کہ 5 سال اقتدار میں رہنے کے باوجود بی بی شہید کے قاتلوں کو انجام تک نہیں پہنچایا۔

محترمہ بینظیر بھٹو کی تیرہویں برسی کے موقعے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی سابق رہنما ناہید خان اور سینیٹر صفدر عباسی نے نیوز 360 کو خصوصی انٹرویو دیا ہے۔ انہوں نے محترمہ کے قتل کی تحقیقات پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

ناہید خان بے نظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکریٹری ہونے کے ساتھ ساتھ اُن کی قریبی دوست بھی تھیں۔ بے نظیر بھٹو نے ہی ناہید خان کی شادی اپنی پارٹی کے فعال کارکن صفدر عباسی سے کرائی تھی۔ بے نظیر بھٹو کے قتل کے وقت بھی ناہید خان اُن کی گاڑی میں موجود تھیں۔

بے نظیر کے قتل کے بعد ناہید خان اور صفدر عباسی کے پارٹی کے رہنماؤں سےاختلافات ہو گئے تھے جس کے بعد وہ سیاست سے  کنارہ کش ہوگئے تھے۔ بے نظیر کی تیرہویں برسی کے موقع ناہید خان اور صفدر عباسی نے نیوز 360 کو انٹرویو دیا ہے آئیے دیکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

بے نظیر کی صاحبزادی بختاور کی منگنی کا کارڈ منظر عام پر

متعلقہ تحاریر