مریم اور بلاول کوئٹہ پہنچ گئے لیکن عمران خان اب بھی ندارد

مریم نواز اور بلول بھٹو کی کوشش ہوگی کہ وہ دہشتگردوں کے ہاتھوں بے دردی سے ہلاک کیے جانے والوں کے لواحقین کو اپنے پیاروں کی تدفین کرنے پر رضامند کرلیں۔

بلوچستان کے علاقے مچھ میں کوئلے کی کان میں کھدائی کرنے والے 11 کان کنوں کی ہلاکت کے بعدکی صورتحال حیران کن ہے کیونکہ وزیراعظم عمران خان نامعلوم وجوہات کی بنا پر کوئٹہ کے دورے میں تاخیر کررہے ہیں جبکہ مریم نواز اور بلاول کوئٹہ پہنچ چکے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں میں شیعہ ہزارہ برادری اپنے مطالبات کے حق میں دھرنے دے رہی ہے۔

کراچی میں دھرنے کا اہتمام مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم) پاکستان نے مچھ میں ہونے والے قتل عام کے خلاف کیا ہے۔

سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے ابوالحسن اصفہانی روڈ ، کامران چورنگی، پاور ہاؤس چورنگی، نمائش چوک، ملیر 15، کالونی گیٹ شاہراہ فیصل، ناتھا خان پل، نیپا، مسکن چورنگی، ناظم آباد کے علاقوں سمیت مختلف سڑکوں پر بھی ٹریفک جام ہے۔

 

یہ بھی پڑھیے

نیوزی لینڈ اور پاکستان کے وزرائے اعظم میں کیا فرق ہے؟

مریم بلاول کوئٹہ عمران
BBC

صبح سویرے ہی سے پاکستان کے سب سے بڑے شہر میں ٹریفک کی صورتحال خراب رہی کیونکہ انتظامیہ رکاوٹیں دور کرنے میں ناکام رہی۔ نیوز360 کو معلوم ہوا کہ اسپتالوں میں آکسیجن سلنڈروں کی کمی واقع ہو رہی ہے کیونکہ شہر کی اہم شاہراہیں مسدود ہوگئی ہیں۔

ادھر وزیراعظم عمران خان نے ابھی تک کوئٹہ کے اپنے دورے کا وقت اور تاریخ متعین نہیں کی ہے جیسا کہ ہزارہ برادری نے مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ پہنچ گئے ہیں۔ دونوں رہنما علیحدہ علیحدہ مظاہرین سے تعزیت کررہے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کی کوشش ہوگی کہ وہ دہشتگردوں کے ہاتھوں بے دردی سے ہلاک کیے جانے والوں کے لواحقین کو اپنے پیاروں کی تدفین کرنے پر رضامند کرلیں۔ آخری اطلاعات آنے تک اُنہیں اس میں کامیابی نہیں ہوئی تھی۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے