پی سی بی نے بابر اعظم پر عمران خان کا فارمولا اپلائی کردیا

ٹیم کے انتخاب کے لیے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس سمیت کپتان اور کوچز کے کرداروں کو الٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بظاہر عمران خان کے طریقے پر عمل کرنے لگا ہے کیونکہ اس نے سلیکشن امور میں ہیڈ کوچ مصباح الحق سے اختیارات واپس لینے کے بعد تمام فارمیٹ کے کپتان بابر اعظم کو دے دیئے ہیں۔

ٹیم کے انتخاب کے لیے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور باؤلنگ کوچ وقار یونس سمیت کپتان اور کوچز کے کرداروں کو الٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی سی بی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو 1992 ورلڈ کپ کے فاتح عمران خان کی طرح اختیارات دے دیئے ہیں۔

یہ اقدام اس لیے اٹھایا گیا ہے تاکہ ٹیم کی کارکردگی کا جوابدہ میدان میں اترنے والا کپتان ہی ہو۔

اس سے قبل ہیڈ کوچ مصباح الحق کو سلیکشن کے امور میں ضرورت سے زیادہ اختیارات حاصل تھے اور کپتان بابر اعظم صرف انہیں مشورہ ہی دے سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان نے کرکٹ چھوڑنے کے باوجود ویرات کوہلی کو ہرا دیا

تاہم پی سی بی کرکٹ کمیٹی نے گزشتہ 16 ماہ کے دوران تمام فارمیٹ میں کرکٹ ٹیم کی غیرمعمولی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد اب طریقہ کار اس کے برعکس کردیا ہے۔

کمیٹی نے یہ بھی سفارش کی کہ پی سی بی کو ٹیم انتظامیہ کی حمایت جاری رکھنی چاہیے۔ پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے بعد آئندہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ ہم اپنی ٹیم کو ٹاپ تین یا چار کرکٹ ٹیمز میں دیکھنا چاہتے ہیں لیکن ہماری حالیہ کارکردگی ان توقعات کے ساتھ انصاف نہیں کرتی اور نہ ہی ہمیں اس پر فخر ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کوچز مصباح الحق اور وقار یونس کے لیے آخری موقع ہے ورنہ امکان ہے کہ انہیں سبکدوش ہونا پڑے۔

متعلقہ تحاریر

تبصرے

  1. Hello there, just became aware of your blog through
    Google, and found that it is truly informative.

    I’m going to watch out for brussels. I will be grateful if you
    continue this in future. Numerous people will be benefited from your writing.
    Cheers! Escape rooms

  2. Good day! I could have sworn I’ve visited your blog before but after going through a few of the articles I realized it’s new to me. Anyways, I’m definitely delighted I found it and I’ll be book-marking it and checking back regularly!

  3. I absolutely love your site.. Pleasant colors & theme. Did you make this web site yourself? Please reply back as I’m hoping to create my own personal website and want to learn where you got this from or just what the theme is named. Thanks.

  4. I’m more than happy to find this great site. I need to to thank you for your time just for this fantastic read!! I definitely really liked every bit of it and i also have you book-marked to look at new information on your website.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے