عمران خان نے کرکٹ چھوڑنے کے باوجود ویرات کوہلی کو ہرا دیا

آئی سی سی نے اُس پول کے نتائج بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیے ہیں جن میں سوال کیا گیا تھا کہ ٹوئٹر صارفین ویرات کوہلی، اے بی ڈویلئرز، میگ لیننگ اور عمران خان جیسے کرکٹرز میں سے کسے سب سے بہتر سمجھتے ہیں؟

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر ایک پول کرایا ہے جس میں عمران خان نے کرکٹ چھوڑنے کے باوجود مقبولیت میں ویرات کوہلی کو ہرا دیا ہے۔

آئی سی سی نے اُس پول کے نتائج بھی اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کیے ہیں جن میں سوال کیا گیا تھا کہ ٹوئٹر صارفین ویرات کوہلی، اے بی ڈویلئرز، میگ لیننگ اور عمران خان جیسے کرکٹرز میں سے کسے سب سے بہتر سمجھتے ہیں؟

یہ بھی پڑھیے

کیا کرونا وائرس پھر پی ایس ایل کو متاثر کرے گا؟

اِس پول میں 5 لاکھ 36 ہزار سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔ سب سے زیادہ ووٹ عمران خان کے حق میں پڑے اور وہ 47 عشاریہ 3 فیصد ووٹ لے کر سرفہرست رہے۔ اُن کے بعد ویرات کوہلی کو 46 عشاریہ 2 فیصد ووٹ پڑے، اے بی ڈویلیئرز کو 6 فیصد اور میک لیننگ کو عشاریہ 5 فیصد ووٹ ڈالے گئے۔
اِس کرکٹ چھوڑنے کے 28 سال بعد بھی عمران خان نے دور حاضر کے کامیاب اور مقبول ترین بیٹسمین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے