چین میں زراعت کے لیے جدید تکنیک کا استعمال
چین کے صوبہ حنان میں زراعت کے لیے جدید تکنیک کا استمعال کیا جا رہا ہے تاکہ پیداور میں اضافہ ہوگا۔ چین کی ویشی نامی کاؤنٹی میں مقامی حکومت نے زرعی اراضی پر پانی بچانے والے فوارے نصب کیے ہیں اور جدید موسمیاتی اسٹیشنز قائم کیے ہیں۔
اس کے علاوہ زرعی اراضی سے زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے ماحول کی نگرانی کا نظام اور پودوں کی حفاظت کے لیے بھی جدید نظام نصب کیے گئے ہیں۔
چین میں زراعت کے اِس پورے منصوبے میں ایک عشاریہ 6 ارب چینی یوآن لاگت آئی ہے اور 56 ہزار ہیکٹرز سے زیادہ علاقہ استعمال کیا گیا ہے۔ اِس منصوبے پر عمل درآمد کے بعد سے مستقل پیداوار میں اضافہ ہو رہا ہے۔
تفصیل کے لیے نیوز 360 کی یہ ڈجیٹل ویڈیو دیکھیے۔
یہ بھی دیکھیے