پاکستان کی معیشت میں گزشتہ 7 ماہ کے دوران واضح بہتری

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں زیادہ رقوم جمع کروائیں گئیں جبکہ ٹیکس محصولات اور سیمنٹ کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔

تازہ ترین سرکاری اعداد و شمار رواں مالی سال کے پچھلے سات ماہ کے دوران پاکستان کی معیشت کی بحالی کا اظہار کر رہے ہیں کیونکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کرائی جانے والی رقوم نئی بلندیوں کو چھو رہی ہیں، ایف بی آر نے ٹیکس محصولات ہدف زیادہ حاصل کیا اور سیمنٹ کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کی صورتحال

4 ماہ قبل شروع ہونے والے اس پروگرام کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانی اس جانب راغب ہوئے تاکہ وہ اپنی بچت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں جمع کروا سکیں۔ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ پاکستانی تارکین وطن کو ترقی یافتہ معیشتوں کے مقابلے میں ذخائر پر زیادہ منافعے کی پیشکش کررہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اطلاع دی ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں رقوم 400 ملین امریکی ڈالرز تک جا پہنچی ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے عہدیداروں نے انکشاف کیا ہے کہ اب تک تقریباً 80 ہزار اکاؤنٹس کھولے جاچکے ہیں۔

سیمنٹ برآمدگی

حکومت کی جانب سے تعمیراتی صنعت کے لیے ریلیف نے مصنوعات کی مقامی کھپت کو بڑھایا ہے جبکہ برآمدات میں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

مالی سال کے پہلے سات ماہ میں مجموعی طور پر 33.36 ملین ٹن سیمنٹ مقامی طور پر استعمال کیا گیا یا بیرون ملک برآمد کیا گیا ہے۔ یہ اعدادو شمار پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فراہمی سے 15.77 فیصد زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان میں مُردے بھی گاڑیوں کی خرید و فروخت کرتے ہیں

جولائی 2019 سے جنوری 2020 کے درمیان سیمنٹ کی برآمدات 5.186 ملین ٹن سے بڑھ کر 5.71 ملین ٹن ہوگئیں۔

پچھلے مالی سال کے اسی عرصے کے اعدادوشمار کے مطابق اس سال 10.23 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ہدف سے زیادہ ٹیکس محصولات

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے جولائی 2019 ء اور جنوری 2020 کے درمیان ٹیکس کے ہدف سے 20 ارب روپے زیادہ محصولات حاصل کیے۔ ایف بی آر کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ اس عرصے کے دوران خالص ٹیکس وصولی 2.5 کھرب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 2.7 کھرب روپے رہی۔

گزشتہ 7 ماہ کے دوران پاکستان کی معیشت کی بحالی نے ملک کو متاثر کرنے والی کرونا بیماری کے بعد حکومت کو ریلیف دیا ہے۔

متعلقہ تحاریر