سینیٹ انتخاب میں شفافیت سے اہل افراد سینیٹر بنیں گے، کنول شوذب
تمام انتخابات میں شفافیت تحریک انصاف کے منشور کا بنیادی جزو ہے۔
تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کا کہنا ہے کہ سینیٹ انتخاب میں شفافیت کا عنصر نمایاں ہو تاکہ عوام کے حقیقی نمائندے سینیٹر بن سکیں۔
نیوز 360 سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی کنول شوذب کا کہنا تھا کہ ’سینیٹ میں اوپن بیلٹ اور شفافیت کی ہم 2018 کے انتخابات سے بھی پہلے سے بات کر رہے ہیں اور یہ نکتہ ہمارے منشور میں بھی شامل ہے۔‘
کنول شوذب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پیسے لینے والے 20 ارکان کو پارٹی سے نکال دیا۔ ان کو کیمرے کے سامنے لائے، ان پر الزام لگایا اور ان کو شرمسار بھی کیا ۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے 2006 میں سائن کیا تھا جس کی پہلی دو سطریں کہتی ہیں کہ کرپشن اور فلور کراسنگ روکنے کے لیے سینیٹ سمیت تمام انتخابات میں ووٹنگ قابل شناخت ووٹوں کے عمل کے ذریعے ہو گی۔
یہ بھی پڑھیے
این اے 75 ڈسکہ پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد صحافیوں کی سیاست
ان کا کہنا تھا کہ جب حزب اختلاف نے یہ نعرہ لگایا تھا تو پی ٹی آئی ایوان میں نہیں تھی، اسی اپوزیشن نے انتخابی اصلاحات لانے اور نظام ٹھیک کرنے کی بات کی تھی۔
کنول شوذب نے مذید کیا کہا معلوم کرنے کے لیے نیوز 360 کا انٹرویو دیکھیے۔