محنت کش سلیبریٹیز کے ہاتھوں ریسٹورنٹ کا افتتاح
فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ نے نادار بچوں سے افتتاح کروا کر مثال قائم کی ہے

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے علاقے مسکن چورنگی میں کھلنے والے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ نے سادگی کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی نئی برانچ کا افتتاح محنت کش بچوں سے کروادیا ہے۔
ریسٹورنٹ "کرسپی ٹو گو” کے افتتاح کے لیے گلی گلی کچرا چننے والے بچوں کو بلا کر ان سے فیتہ کٹوایا گیا۔ اور تو اور تمام بچوں کو ریسٹورنٹ میں بیٹھا کر مہمانِ خصوصی کی طرح کھانا کھلایا گیا۔
کرونا وائرس کی وبا سے بچنے کے لیے بچوں کو ایس او پیز کے مطابق ریسٹورنٹ میں ماسک بھی مہیا کیے گئے
یہ بھی پڑھیے
معروف ترک شیف براک اوزدمیر کی پاکستان آمد
سوشل میڈیا پر شہریوں کی بڑی تعداد اس اقدام کو سراہ رہی ہے۔
Well done 👏 #crispy2G https://t.co/3IalqyddmS
— Shams ul haq (@shamagee08) November 15, 2020
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بچوں کے ہاتھوں ریسٹورنٹ کے افتتاح کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں
شہریوں نے ریسٹورنٹ مالکان کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ دیگر ریسٹورنٹس کو بھی اِس مثال کی تقلید کرنی چاہیے۔