"وطن کی مٹی گواہ رہنا” یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا ترانہ

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ اس سال یوم دفاع پر شہداء کے گھروں میں جاکر سلام پیش کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم دفاع اور یوم شہداء کو ” وطن کی مٹی گواہ رہنا ” کے عنوان سے منانے کا اعلان کیا ہے۔

6 ستمبر کا دن ہمیں ان فوجی شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جبکہ 1965 میں بھارتی فوج نے پاکستان پر گھاٹ لگا کر حملہ کیا تھا لیکن دشمن سے کئی گنا کم ہتھیاروں اور فوجی طاقت کے باوجود اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ اور نادرا کا حکومت مخالف صحافیوں کو واضح پیغام

اس سال قومی دن کا موضوع ‘فادرز ڈے’ ہے اور اس کا ٹیزر آئی ایس پی آر نے جاری کر دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل بابر افتخار نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قوم کو یقین دلایا تھا کہ پاک افغان سرحد پر حالات مکمل قابو میں ہیں۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاک فوج کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا اور این ڈی ایس نے انڈین انٹیلی جنس ایجنسی "را” کو بھرپور مدد فراہم کی۔ داسو ، لاہور ، کوئٹہ اور گوادر حملوں میں بھارت اور این ڈی ایس کے گٹھ جوڑ کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ 15 اگست کے بعد سے افغانستان میں تیزی سے صورتحال بدل رہی ہے۔ ہم نے پاک افغان بارڈر پر وہ اقدامات کیے ہیں جو سیکورٹی کے حوالے سے بہترین تھے۔

ترجمان آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ "طالبان نے ہمیں اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ٹی ٹی پی پاکستان میں کارروائیاں نہیں کرے گی۔ این ڈی ایس نے پاکستان کے مقابلے میں بھارت کو ترجیح دی ، اب جو بھی نقصان ہوگا اس کا خمیازہ این ڈی ایس کو خود بھگتنا پڑے گا۔ "

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "طالبان کا اسلام پاکستان میں نہیں آسکتا، کیونکہ ہمارا آئین پہلے ہی اسلامی قوانین کے ماتحت ہے۔”

پاک فوج اور پاکستانی قوم کی قربانیوں کو ذکر کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ "2013 میں ہمیں 90 بڑے دہشتگردی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑا ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارے 80 ہزار سے زائد فوجی اور سویلین افراد شہید ہوئے۔ 152 ارب ڈالر کا معاشی نقصان اٹھانا پڑا۔ مگر اب پاک فوج نے قوم کی حمایت اور تعاون سے دہشتگردی کے خلاف کامیابی حاصل کرلی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ "ہر سال 6 ستمبر کا دن بھرپور طریقے سے منایا جاتا ہے مگر اس ہمیں شہداء کے گھروں میں جاکر انہیں سلام پیش کرنا ہے۔

متعلقہ تحاریر