شعیب اختر سے ڈاکٹر نعمان کی بدتمیزی، کیا فواد چوہدری ایکشن لیں گے؟

سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم عمران خان سے "گیم آن ہے" کے میزبان ڈاکٹر نعمان کو مستقبل بنیادوں پر پی ٹی وی سے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے سرکاری ٹی وی کے لائیو شو کے دوران اینکر ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے بدتمیزی کرنے پر شو کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ پی ٹی وی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے قلمدان کے نیچے آتا ہے سوچنے کی بات یہ ہے کہ کیا فواد چوہدری اس سارے معاملے پر ایکشن لیں گے؟

پی ٹی وی کے پروگرام "گیم آن ہے” میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے جیت کا کریڈٹ فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور لاہور قلندرز کے پلیئر ڈویلمپنٹ پروگرام کو دیا۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان کی جیت, انڈیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مشکل میں پھنس گئیں

پاکستان زندہ باد! کیوی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست

سرکاری ٹی وی کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کو لاہور قلندرز یا شاید حارث رؤف کی تعریف پسند نہیں اور انہوں نے لائیو شو کے دوران پاکستان کے اسٹار فاسٹ باؤلر شعیب اختر سے پروگرام چھوڑ کر جانے کا کہہ دیا۔

ڈاکٹر نعمان نیاز کی جانب سے اس بدتمیزی پر شعیب اختر نے لائیو شو کے دوران پی ٹی وی سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا اور پروگرام چھوڑ کر چلے گئے۔

لائیو شو کے دوران پاکستان اسٹار کے ساتھ بدتمیزی پر سوشل میڈیا صارفین شعیب اختر کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر نعمان نیاز کی مستقبل بنیادوں پر پی ٹی وی سے رخصتی کی درخواست کی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے سر ویون رچرڈز اور ڈیوڈ گاور کے سامنے پاکستانی اسٹار سے بدتمیزی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ یہ بہت زیادہ شرمناک رویہ تھا۔

دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے شو "گیم آن ہے” میں بحیثیت ایکسپرٹ پینل میں ویسٹ انڈین لیجنڈری اسٹار  سر ویو رچرڈز، ڈیوڈ گاور، عاقب جاوید، راشد لطیف ، عمر گل ، اظہر محمد اور سپر اسٹار شعیب اختر  شامل تھے۔

کرکٹ پنڈتوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی ایک سرکاری ٹی وی ہے اور یہ وفاقی وزیر اطلاعات و  نشریات کے قلمدان کے نیچے آتا ہے انہیں اس سارے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھنا ہوگا اور تحقیقات کے بعد ایکشن لینا چاہیے۔

سینیٹر فیصل جاوید

ڈاکٹر نعمان نیاز اور شعیب اختر کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ "پی ٹی وی مکمل طور پر اپنے ٹریک سے ہٹ گیا ہے اسے ہر صورت اپنے قومی ورثے کی حفاظت کرنی ہوگی۔”

شعیب اختر ٹوئٹر پیغام

دوسری جانب سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ  میں نے معاملے کو پروگرام کے دوران سنبھالنے کی کوشش کی مگر غیر ملکی  اسٹار کے سامنے پروگرام کے میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز نے بدتمیزی کی ۔ دیکھنے کی بات یہ ہے کہ وہ لوگ ہمارے متعلق کیا سوچیں گے۔ ڈاکٹر نعمان نے مجھ سے معافی نہیں مانگی اس لیے دوران پروگرام مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔ جو کچھ ہوا نہیں ہونا چاہیے تھا۔

متعلقہ تحاریر