ن لیگی خواتین کا قیمتی جوتے پہن کر اور بیگ لٹکا کر مہنگائی کے خلاف احتجاج

پنجاب اسمبلی کے باہر مہنگائی کے خلاف ہونے والے احتجاج میں ن لیگ کی رہنما حنا پرویز بٹ کا مونولو کے 1500 ڈالر کے جوتے پہن کر انوکھا احتجاج۔

پنجاب اسمبلی کے باہر اپوزیشن نے مہنگے ترین ملبوسات ، قیمتی بیگز اور ہزاروں روپے مالیت کے جوتوں پہن کر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے کوپر روڈ پنجاب اسمبلی کے باہر حزبِ اختلاف نے مہنگائی اور اشیائے خورونوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اضافے پر احتجاج ریکارڈ کروایا۔

یہ بھی پڑھیے

سفیدداڑھی میں عامر خان کا نیا انداز، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

احتجاج میں اراکین اسمبلی کی بڑی تعداد اور کارکنان نے شرکت کی۔ لاکھوں مالیت کے ملبوسات ، جوتوں ، گھڑیوں اور بڑی بڑی گاڑی پر پہنچنے والے امیروں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر انوکھا انداز میں احتجاج کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔

ایم پی اے مرزا محمد جاوید اقبال پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

مرزا محمد جاوید کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا وہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کے طور پر سائیکل پر سفر کریں گے انہوں نے سائیکل پر سواری نہیں کی مگر آج ہم سائیکل پر پہنچ گئے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما عظمیٰ بخاری مہنگائی کے خلاف ہاتھوں میں "مٹی کی ہانڈی اور ڈوی” بجاتے ہوئے احتجاج کرتی رہیں، رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم چوڑیاں لے کر آئیں، جبکہ ارکان پنجاب اسمبلی اور کارکنان سبزیاں اور روٹیاں اٹھا لائے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ کی احتجاج کی سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ "1500 ڈالر کے مونولو کے جوتے اور 14 لاکھ روپے کا بیگ کندھے پر لٹا کر مہنگائی کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔”

متعلقہ تحاریر