سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کمی ریکارڈ

عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالر کمی کے بعد 1789 ڈالر پر آگئی ہے۔

سعودی عرب کی جانب سے امداد کے اعلان کے ساتھ ملک بھر میں اس کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7 ہزار 800 روپے کمی واقع ہو گئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں کمی اور عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں کمی کے اثرات ملکی صرافوں میں دیکھنے میں آرہے ہیں ۔ ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے ملکی صرافوں مارکیٹوں میں ایک دن میں قیمت میں ریکارڈ واقع ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سعودی معاونت کے مثبت اثرات، انٹر بینک میں ڈالر 1.52 روپے سستا ہوگیا

مہنگائی کا آسیب بےقابو، پیٹرول کے بعد بجلی بھی مہنگی

ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کہ فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 800 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 24 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونا 6 ہزار 687 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 6 ہزار 681 روپے ہو گیا ہے۔

ادھر عالمی صرافہ مارکیٹ میں فی اونس سونا 15 ڈالر کمی کے بعد 1789 ڈالر پر آگیا ہے۔

متعلقہ تحاریر