وفاقی وزیر فواد چوہدری نے انڈیا کو سیمی فائنل تک پہنچنے کا راستہ بتا دیا
وزیر اطلاعات و نشریات نے انڈیا کو نیوزی لینڈ کو جعلی ای میل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
گزشتہ روز افغانستان سے انڈین جیت کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک طنزیہ ٹوئٹ کرتے ہوئے انڈین کرکٹ ٹیم کو انوکھا مشورہ دے ڈالا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے "ٹی 20 میمز” کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا ہے، جس کے ساتھ ہی وفاقی وزیر اطلاعات خود بھی بھارت کو ٹرول کرنے والوں کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔
#T20Memes pic.twitter.com/wQb0SUMOeq
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) November 4, 2021
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے انڈین ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ "انڈیا اب بھی سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے اگر وہ نیوزی لینڈ کو یو اے ای میں سیکورٹی خدشات کی فیک ای میل کردے۔”
یہ بھی پڑھیے
آپ اوپر سے نیچے تک آرٹیفشل ہیں، حریم شاہ کا متھیرا کو جواب
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے نیب کو ناکوں چنے چبوا دیئے
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ "جعلی ای میل پر اگر نیوزی لینڈ یو اے ای چھوڑ دیتا ہے تو انڈیا سیمی فائنل میں پہنچ سکتا ہے۔”
واضح رہے کہ رواں برس پاکستان آئی ہوئی نیوزی لینڈ کی کرکٹ نے ون ڈے میچ سے کچھ دیر قبل ایک جعلی ای میل کو بنیاد بنا کر پاکستان کا دورہ منسوخ کردیا تھا۔ بعد ازاں تحقیقات کے بعد یہ حقیقت سامنے کھل آئی تھی کہ وہ جعلی ای میل انڈیا سے جنریٹ کی گئی تھی۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 سے سپر 12 کے اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی جس کے بعد میدان میں "سیکورٹی سیکورٹی” کا شور بلند ہوگیا تھا۔